اھل بیت علیھم السلام سے محبت اور اس کے آثار (2)



بنہادم قدم صدق و صفا در رہِ عشق

این قدم را ھمہ با ھمت مردانہ زدم

از ازل دست بہ دامان غم عشق شدم

تا ابد دست بہ ہر سینہٴ بیگانہ زدم [16]

ایک جنتی شخص

Ø­Ú©Ù… بن عتیبہ کہتے ھیں: میں حضرت امام محمد باقر علیہ السلام Ú©ÛŒ خدمت میں تھا حالانکہ آپ کا کمرہ لوگوں سے بھرا ھوا تھا، اچانک ایک بوڑھا شخص اپنے عصا کا سہارا لئے ھوئے پہنچا او راس Ù†Û’ کہا: ”السَّلاَمُ عَلَیْکَ یَابْنَ رَسُولِ اللّٰہِ وَرَحْمَةُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہُ“ اور وہ خاموش ھوگیا، امام علیہ السلام Ù†Û’ اس Ú©Û’ سلام کا جواب دیا، اور پھر اس بوڑھے شخص Ù†Û’ مجمع Ú©ÛŒ طرف رخ کیا اور کہا: ”السَّلاَمُ عَلَیْکُم“  اور خاموش ھوگیا، مجمع Ù†Û’ بھی اس Ú©Û’ سلام کا جواب دیا، اس Ú©Û’ بعد اس Ù†Û’ امام علیہ السلام Ú©ÛŒ طرف رخ کرکے کہا:

”فَوَاللّٰہِ اِنِّي لَاٴُحِبُّکُم“۔

”خدا کی قسم، میں آپ کا محب ھوں“۔

اور پھر اس نے کہا:

”وَاٴُحِبُّ مَنْ یُحِبُّکُم“۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 next