خدا کی معرفت اور اس کا حکیمانہ نظام



قرآن مجید میں بہت Ú©Ù… کوئی مطلب دوبار تکرار ہو ا ہے اور وہ بھی صرف تاکید ”انّ“سے․یہ خدائے متعال Ú©ÛŒ اس مطلب Ú©Û’ بارے میں توجہ اور عنایت Ú©ÛŒ دلیل ہے ۔خدائے متعال  مذکورہ Ø¢ یہ شریفہ میں فرما تا ہے :ہر سختی Ú©Û’ ساتھ آسانی ہے ،یہ نہیں فرماتا ہے کہ ہر سختی Ú©Û’ بعد آسانی ہے ،گویا آسانی خود سختی Ú©Û’ اندر پو شیدہ ہے۔

       خدا ئے متعال سورہ ”انشراح“ میں محبت آمیزلہجہ میں  پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©Ùˆ کہ جو گویا آزردہ خاطر۔تسلی دیتا ہے اور آپ  Ú©Ùˆ آرام Ùˆ اطمینان دلاتا ہے کہ کس طرح خدائے متعال Ù†Û’ ان Ú©Û’ کندھوں سے سنگین بوجھ Ú©Ùˆ اٹھا کر،دشواریوںکو آسانیوں میں تبدیل کیا ہے Û” اس Ú©Û’ بعد فرما تاہے :ہر رنج Ùˆ سختی Ú©Û’ ساتھ آسانی ہے ØŒ پس اگر فراغت ملے تو اپنے آپ Ú©Ùˆ پھر سے زحمتوں میں ڈالنا  اور کوشش Ú©Ùˆ پھر سے شروع کرنا ․ حقیقت  میں خدائے  متعال  اس نکتہ Ú©ÛŒ طرف  اشارہ کر تاہے کہ سختیاں اور مصیبتیں انسان Ú©Û’ کمال Ùˆ پیش رفت کا مقدمہ ہیں ،جواس Ú©Û’ لئے توانائی حاصل کرنے کا سبب بنتی ہیں Û” اس لحاظ سے مصیبتیںاور سختیاںانسان Ú©Û’ تکامل وترقی Ú©Û’ لئے ضروری ہیں:

<لقد خلقنا الانسان فی کبد> (بلد/۴)

         ”بیشک ہم Ù†Û’ انسان کورنج Ùˆ مشقت میں رہنے والا  بنایا ہے۔“

     یہ آیہ شریفہ انسان Ú©ÛŒ خلقت اور تکا مل ترقی میں رنج Ùˆ مصیبت Ú©Û’ اہم رول Ú©Ùˆ بیان کرتی ہے ۔اگر اس Ú©Û’ علاوہ Ú©Ú†Ú¾ اور ہو تا  تو خدائے متعال جو مہر بانیوں اور رحمتوں کا سر چشمہ ہے اور اپنے بندے Ú©Û’ لئے ہمیشہ خیر Ùˆ سعادت چاہتا ہے اسے رنج Ùˆ مصیبت سے دوچار نہ کرتا Û”

        مذ کورہ مطالب Ú©Û’ علاوہ ،خدائے متعال اپنے بندوں Ú©ÛŒ متواتر آزمائش کر تا ہے تاکہ شائستہ افراد Ú©ÛŒ پہچان Ú©ÛŒ جاسکے ،اس سلسلہ میں خدائے متعال Ù†Û’ انسانوں Ú©ÛŒ تر بیت Ùˆ پرورش  Ú©Û’ لئے دو پرو گرام مقرر فرما ئے ہیں:عبادات کا تشر یعی پرو گرام اور مصائب ومشکلات کا تکوینی پرو گرام ۔بالآخر جو احکام الہی Ú©ÛŒ صحیح معنوں میں پیروی کرتے ہیں اور سختیوں اور دشوایوں Ú©Ùˆ دل وجان سے قبول کرتے ہیں ،ان Ú©ÛŒ رحمت اورمعرفت الہی Ú©ÛŒ طرف راہنمائی Ú©ÛŒ جاتی ہے:

<ولنبلونکم بشی Ø¡ من ا لخوف والجو ع ونقص من الاموال والانفس Ùˆ الثمرات وبشر الصابرین ۔الذین اذا اصابتہم  مصیبة قالوا انا للّٰہ وانا الیہ راجعون>(بقرہ/Û±ÛµÛµÛ”Û±ÛµÛ¶)

        اور ہم یقینا تمھیں تھوڑے خوف تھوڑی بھوک اور اموال، نفوس اورثمرات Ú©ÛŒ Ú©Ù…ÛŒ سے آزمائیں Ú¯Û’ اور اے پیغمبر!ان صبر کرنے والوں کوبشارت دیں جو مصیبت Ù¾Ú‘ Ù†Û’ Ú©Û’ بعد یہ کہتے ہیں ہم اللہ ہی Ú©Û’ لئے ہیں اور اسی Ú©ÛŒ بارگاہ میں واپس جانے والے ہیں․۔

 Ø­Ø¶Ø±Øª امام محمد باقر  علیہ السلام فرما تے ہیں :

((ان اللّٰہ عزو جل لیتعاہد المومنین بالبلا Ø¡ کما یتعاہد الرجل  اہلہ  بالہدیة من الغیبة۔۔۔))  Û±#



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 next