خدا کی معرفت اور اس کا حکیمانہ نظام



خدائے متعال اپنے بندہ پر مہر بانی کر تاہے اور اس کے لئے بلاؤں کو تحفہ کے طور پر پیش کرتاہے ،

------------------------------------------------------

۱۔اصول کافی ،ج۳ص۳۵۴

اسی طرح جیسے ایک مرد سفر سے اپنے بال بچوں کے لئے تحفے لاتا ہے۔

    پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مسلمان Ú©Û’ گھر مد عو ہو ئے۔آپجب میز بان Ú©Û’ گھر میں داخل ہوئے تو ایک مرغی کودیکھا کہ جس Ù†Û’ دیوار Ú©Û’ اوپر انڈا دیا تھا اور  وہ انڈا ایک میخ پر رک گیا اور زمین پر نہیں گرا ØŒ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تعجب میں پڑگئے۔میز بان Ù†Û’ کہا :آپنے تعجب کیا؟اس خدا Ú©ÛŒ قسم جس Ù†Û’ آپ  Ú©Ùˆ پیغمبری Ú©Û’ لئے مبعوث فرمایا ہے ،مجھے کبھی نقصان نہیں پہنچا ہے !رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ جیسے یہ جملہ سنا ،آپ  Ú©Ú¾Ú‘ Û’ ہو گئے اور اس شخص Ú©Û’ گھر میں کھانا نہیں کھایا اور فرمایا :جس Ù†Û’ کبھی کوئی مصیبت نہ دیکھی ہو اس پر خدا Ú©ÛŒ مہر بانی نہیں ہو تی ہے!

        اس بناپر اگر بلاؤںکو صحیح نگاہ سے دیکھا جائے ،تو ہمیں معلوم ہوجائے گا کہ سختیاں اور بلا ئیں تربیت اور بیداری کا رول انجام دیتی ہیں ۔مشکلات اور سختیاں سوئے ہوئے اور بے حرکت انسانوں Ú©Ùˆ بیدار Ùˆ ہوشیارکر دیتی ہیں اور ان Ú©Û’ عزم وارادہ Ú©Ùˆ ابھار تی ہیں اور حقیقت میں سختیاں انسان کواستقامت Ùˆ مقامت Ú©ÛŒ قدرت بخشتی ہیں۔انسان Ú©ÛŒ دنیوی زندگی Ú©ÛŒ خاصیت سختیوں Ú©Û’ ساتھ ہے ،اس میں جس قدر انسان Ú©ÛŒ قوت مقاومت میں اضافہ ہو گا اسی اعتبار سے اس Ú©Û’ تکامل میں اضافہ ہو تا جائیگا اور رفتہ رفتہ اس Ú©ÛŒ فطانت اور پوشیدہ قابلیتیں ظاہر ہو تی جائیں Ú¯ÛŒ اور یہ لطف وعنایت الہی Ú©ÛŒ دلیل ہے۔مولانا رومی اس سلسلہ میں فرماتے ہیں:

گندمی را زیر خاک انداختندپس ز خاکش خوشہ ہابرساختند

بار دیگر کوفتندش ز آسیاقیمتش افزون و نا ن شد جانفرا

با ز نان را زیردندان کوفتندگشت عقل وجان وفہم سود مند

      ( گندم Ú©Û’ ایک دانہ کوزیر خاک رکھا جاتا ہے ،پھر اس Ú©Û’ خوشے Ù†Ú©Ù„ Ø¢ تے ہیں،پھر اس گندم Ú©Û’ دانے Ú©Ùˆ Ú†Ú©ÛŒ میں پیسا جاتاہے ،اس Ú©ÛŒ قیمت بڑھ جاتی ہے پھر وہ روٹی میں تبدیل ہوجاتے ہےں ØŒ پھر اس روٹی کودانتوں سے چبایا جا تاہے،پھروہ فائدہ بخش عقل،جان وشعورمیں تبدیل ہوجاتے  ہےں)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 next