خدا کی معرفت اور اس کا حکیمانہ نظام



       تیسرا گروہ:  یہ وہ لوگ ہیں جوکسی بھی حالت میں ،حتی مصیبت اوربلاؤں میں بھی خدا Ú©ÛŒ طرف رخ نہیں کرتے اس گروہ Ú©Û’ بعض افراد بلاؤں Ú©Ùˆ خداکی طرف سے جانتے ہیں ،لہذا جب وہ بلائیں ان پر نازل ہوتی ہیں دعا Ú©Û’ لئے ہاتھ اٹھا تے ہیں کیونکہ ان بلاؤں Ú©Ùˆ غیر طبیعی اسباب Ú©ÛŒ پیداوار اور خدا کا قہر Ùˆ غضب جانتے ہیں ۔قوم یونس Ú©ÛŒ طرح کہ جب ان Ú©Û’ لئے عذاب کا وقت آگیا اور نزدیک تھا ان پر عذاب نازل ہو جائے ،چونکہ وہ جانتے تھے کہ وہ عذاب خدا Ú©ÛŒ غضب Ú©ÛŒ نشانی ہے اس لئے ہوش میں آگئے اور تو بہ Ú©ÛŒ ،اور خدا ئے متعال Ù†Û’ بھی  انھیں نجات دی Û”

        اس گرو ہ Ú©Û’ اکثر لوگ بلاؤں Ú©Û’ بارے میں یہ تصور نہیں کرتے ہیں کہ خدا Ú©ÛŒ طرف سے ہے،لہذا وہ خداکی طرف توجہ نہیں کرتے ہیں ØŒ خدائے متعال ان لوگوں Ú©ÛŒ سرزنش کرتے ہوئے فرماتا ہے:

<فلولا اذجاء ہم باٴسنا تضرّعوا ولکن قست قلو بہم وزین لہم الشیطان ماکانوا یعملون>   (انعام/Û´Û³)

     پھر ان سختیوں Ú©Û’ بعد انھوں Ù†Û’ کیوں فریاد نہیںکی، بات یہ ہے کہ ان Ú©Û’ دل سخت ہو گئے ہیں  اور شیطان Ù†Û’ ان Ú©Û’ اعمال Ú©Ùˆ ان Ú©Û’ لئے آراستہ کر دیا ہے ۔دوسری جگہ فرما تے ہیں:

<ثم قست قلو بکم من بعد ذلک فہی کالحجا ر Ø© او اشد قسوة وان من الحجارة لما یتفجر منہ الا ٴنہا ر وان منہا لما یشقق فیخر ج منہ الما Ø¡ وان منہا لما یھبط من خشیةاللّٰہ وما اللّٰہ بغافل عما تعملون>    (بقرہ/Û·Û´)

      ” پھر تمہارے دل سخت ہو گئے  جیسے پتھر یا اس سے بھی Ú©Ú†Ú¾ زیادہ سخت کہ پتھروں  میں سے بعض سے نہریں بھی جاری ہو جاتی ہیں اور بعض شگافتہ ہو جاتے ہیں تو ان سے پانی Ù†Ú©Ù„ آتا ہے اور بعض خوف خداسے گر پڑتے ہیں،لیکن اللہ تمھارے  اعمال سے غافل نہیں ہے“

خدا سے درخواست کرنے اور مدد چاہنے کی ضرورت:

     پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس بارے میں کہ انسان Ú©Ùˆ صرف خدائے متعال سے درخواست کرنی چاہئے اورخداکے علاوہ کسی اورسے مدد نہیں مانگنی چاہئے ØŒ فرما تے ہیں :

”و اذا سالت فاسال اللّٰہ عزوجل واذا استعنت فا ستعن باللّٰہ ، فقد جری القلم بما ہو کائن الی یوم القیامة“

اگر درخواست کرنا چاہتے ہو  تو خدائے متعال سے درخواست کرو Û” اور کسی سے مدد چاہتے ہو تو پروردگار سے مدد مانگو کیو نکہ قیامت تک رونما ہونے والا سب Ú©Ú†Ú¾ لکھا جا چکا ہے Û”



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 next