خدا کی معرفت اور اس کا حکیمانہ نظام



        ایک تقسیم بندی Ú©Û’ ذریعہ انسانوں Ú©Ùˆ خدا Ú©ÛŒ طرف توجہ Ú©Û’ لحاظ سے تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:

       پہلا گروہ :وہ لوگ ہیں جو ہرحالت میں،خواہ خوشحالی اور آسائش میں یا گرفتاری اور بلا میں خدائے متعال Ú©ÛŒ طرف توجہ رکھتے ہیں اورقرآن مجید Ú©ÛŒ تعبیر Ú©Û’ مطابق صبح وشام اس Ú©ÛŒ یاد میں مصروف ہیں اور صرف مشکلاتمیں اسے یاد نہیں کر تے ہیں:

<واذکر ربک فی نفسک تضر عا وخیفة ودون الجہرمن القول بالغدو والاصال ولاتکن من الغافلین>   (اعراف/Û²Û°Ûµ)

     ”اور خداکو اپنے دل ہی دل میں بغیر منھ سے آواز نکالے ہوئے تضرع اور تنہائی Ú©Û’ عالم میں بھی Ú©Ù… بلند آواز سے صبح وشام یاد کرو اور خبردار غافلوں میں نہ ہوجاؤ“

<فی بیوت اذن اللّٰہ ان ترفع ویذکر فیہا اسمہ یسبح لہ فیہا بالغد Ùˆ والا صال>   (نور/Û³Û¶)

(یہ چراغ)ان گھروں میں(جیسے مساجد،انبیاء اوراولیاء کے گھر)ہے ،جن کے بارے میںخدا کاحکم ہے کہ انکی بلندی کا احترام کیا جائے اور ان میں اس کے نام کاذکر کیا جائے کہ ان گھروں میں صبح وشام اس کی تسبیح کرنے والے ہیں۔

        اس گروہ Ú©ÛŒ ہر حالت میں خدا Ú©ÛŒ یاد میں ہونے کا راز یہ ہے کہ خد اکی طرف سے تمام نعمتیں حاصل کرنے Ú©Û’ باوجود بھی اس سے بے نیاز نہیں ہیں،اور Ú©Ù… از Ú©Ù… ان نعمتوں Ú©ÛŒ پائد اری Ú©Û’ لئے خود Ú©Ùˆ خدا کا محتاج جانتے ہیں،چونکہ وہ اپنے مراتب میں اختلاف Ú©Û’ مطا بق خدا سے اپنی نیاز مندی Ú©Ùˆ درک کرتے ہیں ،لہذا ان Ú©Û’ لئے نعمت Ùˆ بلا میںکوئی فرق نہیں ہے وہ شائستہ بندے ہیں اور ہمیشہ خدائے متعال Ú©Ùˆ مد نظر رکھتے ہیں اورخداکی طرف سے بھی ان پر توجہ ہوتی ہے Û”

      دوسراگروہ:اکثر مو منین اس گروہ میں شامل ہیں ․یہ وہ لوگ ہیں کہ نعمت وآسائش Ú©ÛŒ حالت میں Ú©Ù… Ùˆ بیش غفلت میں مبتلا ہوتے ہیں،لیکن جب کوئی مشکل اور گرفتاری پیش آتی ہے تو بیدار ہوجاتے ہیں اورخدا Ú©ÛŒ نسبت نیاز مندی کا احساس کرتے ہیں ․یہ لوگ بھی نسبتا اچھے ہیں ،لیکن خدائے متعال ان سے شکوہ کر تا ہے کہ کیوں جب ہم انھیں کوئی نعمت عطا کرتے ہیں تو ہمیں فراموش کردیتے ہیں اورجب وہ نعمت ان سے چھین  Ù„ÛŒ جاتی ہے تو ہماری(خدا متعال Ú©ÛŒ)طرف متوجہ ہوتے ہیں:

<و اذا انعمنا علی الانسان اعرض ونئابجانبہ و اذا مسہ الشر فذودعا ء عریض>(فصلت/۵۱)

 Ø§ÙˆØ± ہم جب انسان Ú©Ùˆ نعمت دیتے ہیں تو ہم سے کنارہ Ú©Ø´ ہوجاتا ہے اورپہلو بدل کر الگ ہو جاتا ہے اور جب سخت موقع آتا ہے تو خوب لمبی Ú†ÙˆÚ‘ÛŒ دعائیں کرنے لگتا ہے Û”



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 next