حضرت محمد مصطفی (ص) خاتم الانبیاء کی نبوت



اور جیسا کہ ھمارا عقیدہ ھے کہ قرآن کریم دین، عقیدہ اور تشریع کی کتاب ھے علم فلکیات، علم کیمیا اور علم فیزیک کی کتاب نھیں ھے ، لیکن پھر بھی ھم اس قرآن مجید میں بہت سے مقامات پر کائنات اور طبیعت کے بارے میں بہت دقیق باتیں دیکھتے ھیں کیونکہ اس زمانہ میں ایسی چیزوں کا علم هونا ناممکن ھے مگر یہ کہ خداوندعالم ان چیزوں کے بارے میں وحی کرے اور اپنے رسول کو بتائے۔

بتحقیق قرآن کریم نے ان اسرار کو بیان کرنے میں بہترین انداز اپنایا ھے بعض چیزوں کے بارے میں صاف صاف وضاحت کی ھے جبکہ بعض چیزوں کی طرف صرف ایک اشارہ کیا ھے کیونکہ اس زمانہ میں بعض حقائق کو قبول کرنا بہت مشکل تھا۔

چنانچہ اس وقت کی حکمت کا تقاضا یہ تھا کہ ان چیزوں کی طرف ایک اشارہ کیا جائے تاکہ بعد میں آنے والے لوگوں کے لئے جس وقت علم کی پیشرفت هو اور حقائق ظاھر هوں ؛یہ چیزیں واضح اور کشف هوجائیں، جیسا کہ خداوندعالم کا ارشاد ھے:

<اَلَّذِیْ جَعَلَ لَکُمُ الْاَرْضَ مِہٰداً>[31]

”جس نے زمین کو تمھارے لئے فرش بنایا“

یہ آیہ کریمہ اشارہ کرتی ھے کہ زمین گھومتی ھے لیکن اس چیز کو چند صدی گذرنے کے بعد سمجھا گیا کیونکہ لفظ ”المہد“ زمین کی حرکت کی طرف اشارہ کررھا ھے لیکن قرآن مجید کا یہ ایک ھلکا سا اشارہ تھا اور اس کو وضاحت کے ساتھ بیان نھیں کیا گیا، کیونکہ اس وقت زمین کو حالت سکون میں سمجھنا ایک عام بات تھی اور اس کے بارے میں گفت وشنید بے کار تھی، اور اگر اس وقت زمین کی حرکت کی باتیں کی جاتیں تو ان کو خرافات اور محال کہہ کر چھوڑ دیا جاتا ۔

قارئین کرام !    Ú¾Ù… یھاں پر قرآن کریم Ú©Û’ ذکر شدہ چند حقائق Ú©Ùˆ بیان کرتے ھیں چاھے ان Ú©Ùˆ قرآن مجید Ù†Û’ واضح طور پر بیان کیا هو یا ان Ú©ÛŒ طرف صرف اشارہ کیا هو اگرچہ اس سلسلہ میں تفصیلی طور پر معلومات حاصل کرنے Ú©Û’ لئے الگ کتابوں کا مطالعہ کرنا ضروری Ú¾Û’ کیونکہ ان Ú©ÛŒ تعداد بہت زیادہ ھیں اور ان تمام Ú©Ùˆ اس کتاب میں بیان نھیں کیا جاسکتا لیکن ھمارا مقصد صرف چند مثالوں Ú©Ùˆ پیش کرنا Ú¾Û’ تاکہ بحث مکمل هوجائے۔

قرآن مجید کے ان علمی اور دقیق اشاروں میں سے ایک یہ ھے جس کا ذکر قرآن مجید کی درج ذیل آیت میں موجود ھے:

<یَجْعَلْ صَدْرَہُ ضَیِّقاً حَرَجاً کَاَنَّمَا یَصَّعَّدُ فِی السَّمَاءِ >[32]

”اس کے سینہ کو تنگ دشوارگزار کردیتا ھے گویا(قبول ایمان) اس کے لئے آسمان پر چڑھنا ھے“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 next