حضرت محمد مصطفی (ص) خاتم الانبیاء کی نبوت



خداوند عالم نے آج کے علم کواس نتیجہ پر پہنچے سے پھلے ھمیں بتا دیا کہ خون حیض اذیت کنندہ ھے اور اس کا بدن میں باقی رہنا جسم کے لئے خطرناک ھے اور اس چیز کے پیش نظر مخصوص ایام میں عورت سے مباشرت کرنے سے منع فرمایا کیونکہ اس دوران عورت کا رحم شدید درد کی حالت میں هوتا ھے اور اس کا بدن اضطراب و پریشانی کے عالم میں هوتا ھے ۔

کیونکہ اس کے اندرونی غددوں سے یہ خون باھر نکلتا رہتا ھے اور اس حالت میں جنسی تعلقات، نقصان دہ هوتے ھیں بلکہ کبھی کبھی تو حیض آنا بند هوجاتا ھے نیز دوسرے غلط اثراث مترتب هوتے ھیں اور کبھی کبھی اعضاء وتناسل میں سوزش هونے لگتی ھے۔[43]

انھی حقائق میں سے ایک یہ بھی ھے جس کے متعلق خداوندعالم نے ارشاد فرمایا:

<افَلَا اُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النَّجُوْمِ وَاِنَّہُ لَقَسَمٌ لَوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌ>[44]

”تو میں تاروں کی بنائی کی قسم کھاتا هوں اور اگر تم سمجھ لو تو یہ بڑی قسم ھے“

ماھرین فلکیات کا کہنا ھے کہ ستاروں کے درمیان تاحد خیال فاصلہ ھے اور یہ وہ چیز ھے جس کے بارے میں خداوندعالم نے قسم کھائی ھے کیونکہ تمام ستارو ں کی دوری ۷۰۰ /نوری سال کے برابر ھے اور ایک نوری سال میں کروڑوں کلومیٹر کا فاصلہ هوتا ھے۔ [45]

  انھی حقائق میں سے ایک یہ Ú¾Û’ کہ جس Ú©ÛŒ طرف خداوندعالم Ù†Û’ اشارہ فرمایا Ú¾Û’:

<وَاٴَنْبَتْنَا فِیْہَا مِنْ کُلِّ شَیْءٍ مَوْزُوْنٍ>[46]

”اور ھم نے اس میں ھر قسم کی مناسب چیز اگائی۔“

کیونکہ یہ آیہٴ کریمہ دلالت کرتی ھے کہ تمام نباتات میں ایک خاص وزن هوتا ھے جیسا کہ سائنس نے بھی اس بات کو ثابت کیا ھے کہ نباتات خاص اجزاء سے مرکب هوتی ھےں اور ان کا ایک خاص وزن هوتا ھے اس حیثیت سے کہ اگر کسی جز میں اس کی مقدار معین میں کمی یا زیادتی آجائے تو اس کی حقیقت بدل جاتی ھے اور تعجب کی بات یہ ھے کہ ان اجزاء میں سے بعض اجزاء کا بہت دقیق وزن هوتا ھے مثلاً میلی گرام یا اس سے بھی دقیق جس طرح سے آج کل سونا تولا جاتا ھے۔ [47]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 next