آیہٴ اکمال کی وضاحت



اول: مجازی اور غیر حقیقی معنی کے لئے ایک واضح قرینہ کی ضرورت ھوتی ھے کہ فخر رازی نے اس مجازی معنی کے لئے کوئی قرینہ پیش نھیں کیا ۔

دوسرے: اگر یہ معنی صحیح ھوں تو پھر آیت کا فتح مکہ کے موقع پر نازل ھونا زیادہ مناسب تھا۔

تیسرے: جو روایات ۱۸ ذی الحجہ میں آیت کے نزول کو بیان کرتی ھیں ان سے یہ معنی ھم آھنگ نھیں ھیں۔

۲۔ روز عرفہ آیت کا نزول

فخر رازی ایک دوسرا احتمال یہ دیتے ھیں کہ ھم یہ کھیں کہ یہ آیت عرفہ کے دن پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)پر نازل ھوئی ھے، اور لفظ ”الیوم“ بھی اس کے حقیقی معنی میں استعمال ھوا ھے، جو ایک مخصوص اور معین دن ھے، یعنی ذی الحجہ کی ۸ تاریخ۔ اور پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کے حج کا آخری سفر ہجرت کا دسواں سال تھا۔

بخاری اپنی سند کے ساتھ عمر بن خطاب سے نقل کرتے ھیں کہ ایک یھودی نے ان سے کھا: یا امیر المومنین! ایک آیت تمھاری کتاب میں ھے جس کو تم پڑھتے ھو، اگر ھماری جماعت یھود کے بارے میں نازل ھوتی تو ھم اس روز کو عید قرار دیتے، حضرت عمر نے کھا: وہ کونسی آیت ھے؟ اس نے کھا: <۔۔۔الْیَوْمَ اٴَکْمَلْتُ لَکُمْ دِینَکُمْ وَاٴَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِی وَرَضِیتُ لَکُمْ الْإِسْلاَمَ دِینًا۔۔۔>، حضرت عمر نے کھا: ھم جانتے ھیں کہ یہ آیت پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)پر کھاں اور کس روز نازل ھوئی۔ یہ آیت روز عرفہ اور جمعہ کے دن نازل ھوئی ھے[40]

جواب:

اول: اس طرح کی تمام روایتوں کی سند ضعیف ھے، کیونکہ (یہ روایت) پانچ صحابہ سے نقل ھوئی ھے جن میں سے دو نفر عمر بن خطاب اور معاویہ ھیں، اور چونکہ روز عرفہ میں اس آیت کے نازل ھونے کا قول ان کے نفع میں ھے، کیونکہ دونوں امیر المومنین علیہ السلام کی خلافت کے غاصب ھیں، لہٰذا ان کا قول قابل قبول نھیں ھوگا۔

اور سمرہ بن جندب نے ابن عباس اور امام علی علیہ السلام سے بھی نقل کیا ھے، لیکن چونکہ سَمُرہ کی روایت میں عمر بن موسیٰ بن وحبہ ھے جو ضعیف ھے، لہٰذا ھیثمی نے اس کی روایت کو ردّ کیا ھے[41] اور ابن عباس سے منسوب روایت میں عمار مولی بنی ھاشم ھے جس کو بخاری نے ضعیف شمار کرنے کی کوشش کی ھے۔۔۔[42] اور حضرت علی علیہ السلام سے منسوب روایت میں بھی احمد بن کامل ھے، جس کو دار قطنی نے روایت میں لاپرواھی کرنے والا قرار دیا ھے[43]

دوسرے: فخر رازی کہتے ھیں:

 â€Ù…ورخین اور محدثین کا اس بات پر اتفاق Ú¾Û’ کہ پیغمبر اسلام(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم)اس آیت Ú©Û’ نازل ھونے Ú©Û’ بعد ۸۱یا Û¸Û² دن سے زیادہ زندہ نھیں رھے۔۔۔۔“[44]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 next