مقد مہٴ مقتل الحسین(ع) ابومخنف



اس جدول سے یہ روشن ھوجا تا Ú¾Û’ کہ جن لوگوںنے بالواسطہ یا بلا واسطہ ابو مخنف سے حدیثیں نقل Ú©ÛŒ ھیں وہ Ú©Ù„ انتالیس(Û³Û¹) افراد ھیں جنھوں Ù†Û’ سند Ú©Û’ ساتھ۶۵ روایات نقل Ú©ÛŒ ھیںاور کتاب  ابو مخنف Ú©Ù„ انھیں روایتوں کا مجموعہ Ú¾Û’ جو فی الوقت ھماری دست رس میں نھیں Ú¾Û’Û” Ú¾Ù… Ù†Û’ ان افراد Ú©ÛŒ شرح احوال یا تو کتب رجالی سے حاصل Ú©ÛŒ Ú¾Û’ یا تاریخ طبری میں ان Ú©ÛŒ روایت Ú©Û’ سلسلے میں تحقیق Ú©Û’ ذریعہ حاصل کیا Ú¾Û’Û” لیکن اس Ú©Û’ باوجود بعض لوگوں کاکوئی پتہ نہ Ú†Ù„ سکا۔ اب Ú¾Ù… تفصیلی طور پرمذکورہ فھرست Ú©Ùˆ بیان کررھے ھیں Û”

 

پھلی فھرست

وہ لوگ جو واقعہ کربلاکے عینی شاھد ھیں اور انھوں نے ابو مخنف سے بلا واسطہ روایتیں نقل کی ھیں جن کی تعداد تین ۳/افراد پر مشتمل ھے۔

۱۔ ثابت بن ھبیرہ :اس شخص نے عمرو بن قرظہ بن کعب انصار ی اور اس کے بھائی علی بن قرظہ کی شھادت کا تذکرہ کیا ھے۔پورے مقتل میں اس راوی سے فقط یھی ایک روایت نقل ھوئی ھے اور مجھے رجال کی کسی کتاب میں اس کا تذکرہ نھیںملا۔، کتاب کی عبارت اس طرح ھے :” قال ابومخنف عن ثابت بن ھبیرہ : فقتل عمرو بن قرظہ بن کعب۔۔۔“ [79] ابومخنف ، ثابت بن ھبیرہ کے حوالے سے بیان کرتے ھیں کہ عمر وبن قرظةبن کعب نے جام شھادت نوش فرمایااس عبارت سے ظا ھر ھوتا ھے کہ راوی کربلا میں تھا اور اس نے اس روایت کو بلا واسطہ نقل کیا ھے ۔

 Û²Û” یحيٰبن ھانی بن عروة المرادی المذحجی: اس Ù†Û’ نافع بن ھلال جملی Ú©ÛŒ شھادت کا تذکرہ کیا Ú¾Û’Û” متن روایت اس طرح Ú¾Û’ : ”حدثنی یحيٰ Û”Û”Û” ان نافع ۔۔۔“[80] مجھ سے یحيٰ Ù†Û’ بیان کیا Ú¾Û’ کہ نافع Û”Û”Û” ۔واضح Ú¾Û’ کہ راوی Ù†Û’ بلا واسطہ نقل کیاھے۔

 ÛŒØ­ÙŠÙ° Ú©ÛŒ ماں کا نام روعہ بنت حجاج زبیدی Ú¾Û’ جو عمرو بن حجاج زبیدی Ú©ÛŒ بھن Ú¾Û’ یعنی مذکورہ شخص یحيٰ کا ماموں Ú¾Û’Û” [81] یہ ملعون اپنے ماموں عمر وبن حجاج Ú©Û’ ساتھ عمر بن سعد Ú©Û’ لشکر میں تھا اور اس Ù†Û’ نافع بن ھلال جملی Ú©ÛŒ شھادت کا تذکرہ کیا ھے۔اسی ملعون Ù†Û’ نقل کیا Ú¾Û’ کہ میں Ù†Û’ اپنے ماموں عمروبن حجاج زبیدی Ú©Ùˆ نافع بن ھلال Ú©ÛŒ شھادت Ú©Û’ بعد یہ کھتے سنا کہ وہ اپنے لشکر Ú©Ùˆ جنگ سے روک رھا تھا اور Ø­Ú©Ù… دے رھا تھا کہ حسین اور اصحاب حسین( علیھم السلام) پر پتھر برسائیں۔ اس Ú©Û’ بعد یحيٰ Ù†Û’ اپنے ماموں سے اس واقعہ Ú©Û’ بارے میں Ú©Ú†Ú¾ نقل نھیں کیا Ú¾Û’Û”[82]  اسی یحيٰ Ù†Û’ ابن زبیر Ú©ÛŒ طرف سے منسوب والیٴ کوفہ عبداللہ بن مطیع عدوی Ú©Û’ لئے اپنے ماموں Ú©ÛŒ اس گفتار Ú©Ùˆ بھی نقل کیا Ú¾Û’ کہ جوعبد اللہ بن مطیع Ú©Ùˆ مختار بن ابو عبید ثقفی Ú©Û’ خلاف جنگ کرنے پر بھڑ کا رھی تھی۔ خود یحيٰ مختار Ú©Û’ خلاف جنگ میں اپنے ماموں Ú©Û’ ھمراہ شریک تھا۔ [83]

ا بن حباّن نے یحيٰ کو ثقات میں شمار کیا ھے۔ دار قطنی نے کھاکہ اس کی باتوں کے ذریعہ استدلال کیا جاسکتا ھے۔نسائی کھتے ھیں:یہ ثقہ ھے اور ابو حاتم نے اضافہ کیا ھے کہ یہ بزرگان کوفہ میں شمار ھوتا ھے۔ شعبہ نے کھا : ”کان سید اھل الکوفة“یہ اھل کوفہ کا سید و سردار ھے ، جیسا کہ تہذیب التہذیب میں بھی یھی مرقوم ھے۔

 Û³Û” زھیربن عبدالرحمن بن زھیر خثعمی : اسی Ù†Û’ سوید بن عمروبن ابی مطاع خثعمی Ú©ÛŒ شھادت کاذکر کیا Ú¾Û’ متن روایت اس طرح Ú¾Û’ : ”حدثنی ۔۔۔قال ۔۔۔کان ۔۔۔“اس Ù†Û’ مجھ سے بیان کیا Ú¾Û’ ۔۔۔اسی Ù†Û’ کھا Û”Û”Û”[84]اس شخص سے فقط یھی ایک روایت نقل ھوئی Ú¾Û’ اورکتب رجالی میں Ú¾Ù… Ú©Ùˆ کھیں بھی اس کا تذکرہ نھیں ملا Û”

 

دوسری فھرست

یہ گر وہ بھی کر بلا کے دلسوز واقعہ کا چشم دید گواہ ھے لیکن ابو مخنف نے ان لو گوں سے ایک یا دو واسطوں سے واقعات کر بلا کو نقل کیا ھے اور یہ ۱۵ / افراد ھیں ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 next