مقد مہٴ مقتل الحسین(ع) ابومخنف



ابو مخنف نے مسلم بن عقیل کے کوفہ میں وارد ھو کر مختار بن ابو عبید ثقفی کے گھر رھنے کے سلسلے میں جو خبر نقل کی ھے اس میںیہ جملہ موجود ھے :” یہ گھر آج مسلم بن مسیب کے گھر سے معروف ھے“اس جملہ سے ھمیں ایک فائدہ یہ حاصل ھو تا ھے کہ انھوں نے اس مقتل کی تالیف پھلی صدی ھجری کی تیسری دھائی میں کی ھے ،کیونکہ مسلم بن مسیب ۱۲۹ ھمیں شیراز کے عامل تھے جیسا کہ طبری کی ،ج۷،ص۳۷۲ پر مر قوم ھے اور یہ عھد بنی امیہ کے ضعف و شکست اور بنی عباس کے قیام کا دور شمار ھو تا ھے جس میں بنی عباس اھل بیت کی رضایت حاصل کر کے امام حسین اور آپ کے اھل بیت علیھم السلام کے خون کا بدلہ لینا چاھتے تھے لہذا ممکن ھے عباسیوں ھی نے ابو مخنف کومقتل حسین علیہ السلام کی تالیف کی دعوت دی ھو تاکہ ان کے قیام کی تائیدھو سکے پھر جب یہ لوگ زمام حکومت پر قابض ھوگئے تو ابو مخنف اور ان کے مقتل کو تر ک کر دیاجیسا کہ اھل بیت علیھم السلام کو چھوڑ دیا بلکہ ان سے جنگ پر آمادہ ھوگئے ۔

 

  ابومخنف Ú©ÛŒ کتابیں

( الف)شیخ نجاشی ۺنے ابو مخنف کی مندرجہ ذیل کتابوں کا ذکر کیاھے۔

۱۔کتاب المغازی

۲۔کتاب الردّہ

۳۔کتاب فتوح الاسلام

۴۔کتاب فتوح العراق

۵۔کتاب فتوح الخراسان                                       

 Û¶Û”کتاب شوریٰ

۷۔کتاب قتل عثمان



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 next