رسول اللہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ایک سو بیس صفات



89۔جس سے ملتے سلام میں پہل کرتے مردوں سے مصافحہ کرتے اور بچوں و عورتوں کو سلام کرتے ۔

90۔جس مجلس میں بیٹھتے ذکر خدا کرتے اکثر رو بہ قبلہ بیٹھتے ہرمجلس میں کم از کم پچیس مرتبہ استغفار کرتے ۔

91۔جو بھی آپ کے پاس آتا آپ اس کا احترام کرتے ۔

92۔آپ کی رضا اور غضب حق کہنے سے مانع نہ ہوتے ۔

93۔آپ کو گوشت اور کدو پسند تھا شکار نہیں کرتے تھے لیکن شکار کا گوشت تناول فرماتے پنیر اوراسی طرح گھی بھی آپ کو پسند تھا۔

94۔اپنے سامنے سے کھانا تناول فرماتے تھے لیکن خرمہ پہلے اطراف میں بیٹھے لوگوں کو پیش کرتے ۔

95۔کھانے کے بعد ہاتھ دھوتے ۔

96۔پانی پینے کے وقت بسم اللہ پڑھتے تھوڑا سے پیتے پھر لبوں سے ہٹا لیتے اور الحمد للہ کہتے ،تین وقفوں میں پانی پیتے ۔

97۔سراور داڑھی کو آب سدر ر(بیر کے پانی ) سے دھوتے ۔

98۔تیل کی مالش کرنا پسند کرتے تھے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 next