رسول اللہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ایک سو بیس صفات



"انا انشأناہن انشاءً فجعلنا ہن ابکاراً "(۲۰)

ہم نے بہشتی عورتوں کو پیدا کیا اور ان کو باکرہ قرار دیا _

 

کلام کی تکرار

رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم) کی گفتگو کی خصوصیت یہ تھی کہ آپ (صلی الله علیه و آله وسلم) بات کو اچھی طرح سمجھا دیتے تھے_

ابن عباس سے منقول ہے : جب رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم) کوئی بات کہتے یا آپ(صلی الله علیه و آله وسلم) سے کوئی سوال ہوتا تھا تو تین مرتبہ تکرار فرماتے یہاں تک کہ سوال کرنے والا بخوبی سمجھ جائے اور دوسرے افراد آنحضرت (صلی الله علیه و آله وسلم) کے قول کی طرف متوجہ ہو جائیں _

 

انس و محبت

پیغمبر خدا (صلی الله علیه و آله وسلم) کو اپنے اصحاب و انصار سے بہت انس و محبت تھی ان کی نشستوں میں شرکت کرتے اور ان سے گفتگو فرماتے تھے آپ (صلی الله علیه و آله وسلم) ان نشستوں میں مخصوص ادب کی رعایت فرماتے تھے _

حضرت امیر المؤمنین آپ کی شیرین بزم کو یاد کرتے ہوئے فرماتے ہیں ": ایسا کبھی نہیں دیکھا گیا کہ پیغمبر خد ا (صلی الله علیه و آله وسلم) کسی کے سامنے اپنا پاؤں پھیلاتے ہوں "(۲۱)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 next