رسول اللہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ایک سو بیس صفات



99۔اپنے سامنے کسی کو کھڑے رہنے کی اجازت نہیں دیتے تھے ۔

100۔دو انگلیوں سے نہیں بلکہ تین انیو ں سے کھانا کھاتے ۔

101۔کوئی عطر آپ کے پسینے سے زیادہ خوشبودار نہیں تھا۔

102۔روایت میں ملتا ہے کہ آپ ایک سفر میں تھے اور اصحاب سے فرمایا کہ کھانے کے لئے ایک بھڑط ذبح کریں ایک شخص نے کہا میں ذبح کروں گا دوسرا بولا میں کھال اتاروں گا تیسرے نے کہا کہ میں پکاؤں گا آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میں لکڑیاں جمع کروں گا اصحاب نے کہا یارسول اللہ ہم ہیں آپ زحمت نہ فرمائیں آپ نے فرمایا مجھے پسند نہیں کہ خود کو تم پر ترجیح دوں ،خدا اس بندے سے نفرت کرتا ہے جو اپنے ساتھیوں میں اپنے آپ کو ممتازسمجھے ۔

103۔انس کہتے ہیں کہ میں نے دس سال تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت کی اور آپ نے اس مدت میں مجھے اف تک نہ کہا۔

104۔آپ کے لعاب دھن میں برکت اور شفا تھی ۔

105۔آپ ہر زبان میں تکلم فرماسکتے تھے ۔

106۔لکھنے پڑھنے پر قادر تھے لیکن آپ نے کبھی تحریر نہیں فرمایا۔

107۔جس حیوان پر سوارہوتے وہ کبھی بوڑھا نہ ہوتا۔

108۔جب آپ کسی پتھر یا درخت کے قریب سے گزرتے تو سلام کرتے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 next