حضرت امام عصر(عج) کی معرفت کے دشوارہونے کے باوجود اس کا آسان راستہ



خاتم الآئمہ حضرت مہدی (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہٗ الشریف) بھی اس خصوصیت کے حامل ہیں اور اپنی عالمی حکومت کے زمانہ میں اسے جامہ عمل پہنائیں گے، بنا بر ایں آنحضرت (عجل اللہ تعا لیٰ فرجہ الشریف)مذکورہ تین جہات میں اللہ تعالی کی رحمت و غضب کے مکمل آئینہ ہیں۔

مہدی (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہٗ الشریف) دین الٰہی کے محقّق ہونے کا سبب

امام عصر (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہٗ الشریف) کے سرور سے بھرے ہوئے ظہور میں کوئی تردید نہیں ہے، ساراجہان ان کے ظہور کی انتظار میں ہے، ظہور کے معانی میں سے ایک معنی یا اس کے معانی کا لازمہ کامیابی ہے، جس طرح "امر اللہ" ایک روشن ترین مصداق اور جلوہ دین الٰہی ہے۔ پیغمبروں کی بعثت کا انتہائی مقصد، دین خدا کا سارے باطل یا منسوخ مکاتب پر غلبہ اور کامیابی ہے،

{ لِیُظہِرَہُ عَلَی الدِّینِ کُلِّہِ وَلَو کَرِہَ المُشرِکُونَ}[54]

"تاکہ اسے ہر دین پر غالب کردے اگر چہ مشرکین کو براہی لگے"

 Ø§Ø³ ہدف Ú©Û’ محقق ہونے کا اہم ترین سبب، معصوم اور کامل انسانوں بالخصوص حضرت امام مہدی (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہٗ الشریف) Ú©ÛŒ رہبری وقیادت ہے، اس لئے کہ حضرت امام مہدی (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہٗ الشریف) خدا Ú©ÛŒ خاص تائید اور سابق تمام معصومین کہ وہ بھی المستقرین فی امر اللہ " خدا میں شائستہ اور عمل کرنے والے ہیں"[55] Ú©Û’ فراہم کردہ اسباب Ú©ÛŒ روشنی میں کامیابی حاصل کریں Ú¯Û’ØŒ ایک طرف لوگ عقل Ùˆ خرد میں کمال تک پہنچ Ú†Ú©Û’ ہوں گےاور دوسری طرف معاشرہ میں عدالت پروان Ú†Ú‘Ú¾Ù†Û’ Ú©Û’ جذبات بڑھیں Ú¯Û’ کہ جس Ú©Û’ نتیجے میں امر الٰہی اور دین الٰہی ظاہر ہوگا اور دیگرتمام نظریات ومکاتب پر غلبہ پائے گا، اور فکری وثقافتی غلبہ Ú©Û’ ذریعہ دیگر تمام کامیابیوں Ú©Ùˆ بھی حاصل کریں Ú¯Û’ØŒ جس طرح سے ایک محدود دور میں حضرت عیسیٰ Ø‘Ú©Û’ سچے پیروکاروں  Ù†Û’ خدا Ú©ÛŒ مخصوص عنایت Ú©Û’ سایہ میں کافروں پر غلبہ حاصل کیا:

{فَأَیَّدنَا الَّذِینَ آَمَنُوا عَلَی عَدُوِّہِم فَأَصبَحُوا ظَاہِرِین}[56]

"ہم نے ایمان لانے والوں کی ان کے دشمنوں کے مقابلہ میں مدد کی اور وہ غالب ہوگئے"

 ØªÙ…ام جہان والوں Ú©Û’ لئے بھی صلح اورالٰہی وسیع عدالت Ú©ÛŒ پشین گوئی ہوئی ہے کہ جسے جامہ عمل پہنانے اور ظاہر کرنے Ú©ÛŒ ذمہ داری، حضرت بقیۃ اللہ (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہٗ الشریف) پرہے کہ جو خاتم اوصیاء اورتمام سابقہ ذوات مقدس کا خلاصہ ہیں۔  

امام عصر (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہٗ الشریف)کی حضرت موسیٰ ؑسےشباہت

حضرت ولی عصر (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہٗ الشریف) نے اپنی ولادت باسعادت کے وقت اسی آیت

 { وَنُرِیدُ Ø£ÙŽÙ† نَمُنَّ عَلَی الَّذِینَ استُضعِفُوا فِی الأَرضِ وَنَجعَلَہُم أَئِمَّۃً وَنَجعَلَہُم الوَارِثِین} [57]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 next