حضرت امام عصر(عج) کی معرفت کے دشوارہونے کے باوجود اس کا آسان راستہ



یک مدتی ارکان بُدی، یک مدتی حیوان بُدی

یک مدتی چون جان شُدی، جانانہ شو، جانانہ شو [2]

۳۔ تم کسی زمانہ میں مٹی اور پتھر تھے، پھر کسی دور میں حیوان ہوئے اور ایک دور میں جان و روح رکھنے والوں کی طرح ہوگئے تو حقیقت میں روح وجان والےہو جاؤ۔

امام عصر (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہٗ الشریف) مظہر “نور السمٰوات والارض”

ہر زمانہ میں حجت خدا کا ہونا ضروری ہے، اس سلسلہ میں بہت سی روایات موجود ہیں جیسے:

“لو بقیت الأرض بغیر إمام، لساخت” [3]

اگر زمین بغیر امام کے ہو تو وہ نگل لے گی"

“لو خلت الأرض ساعۃ واحدۃ من حجۃ اﷲ، لساخت بأھلھا” [4]

اگر زمین ایک ساعت حجت خدا سے خالی ہوجائے تو وہ اپنے رہنے والوں کو نگل لے گی

“لا یخلو الأرض منھم ولو خلت، إذا لساخت بأھلھا”۔[5]

زمین ان(الٰہی حجج)سے خالی نہیں ہوتی اگر خالی ہو تو اپنے رہنے والوں کو نگل لے گی"



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 next