حدیث غدیر پر اکثر صحابہ کے اعتراض کا راز



”معاویہ کے بارے میں جو کچھ بھی لوگ کھیں ، لیکن وہ ابو سفیان کا بیٹا ھے جو جنگ احد و خندق میں مشرکین کا سردار تھا، وہ ھندہ کا بیٹا ھے جو حمزہ کے قتل کا باعث بنی اور ان کے شکم کو چاک کرکے جگر کونکالا، چنانچہ پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کے نزدیک یہ ایک ایسا حادثہ تھا جس کو دیکھ کر گویا آپ کی جان نکلی جارھی ھو۔۔۔۔“[59]

۸۔ مشھور مورّخ سید امیر علی ھندی

موصوف کہتے ھیں:

”حکومت بنی امیہ نے صرف خلافت کے اصول اور اس کی تعلیمات ھی کو نھیں بدلا، بلکہ ان کی حکومت نے اسلام کی بنیادوں کو پلٹ کر رکھ دیا۔“[60]

موصوف ایک دوسری جگہ کہتے ھیں:

 â€Ø¬Ø¨ شام میں معاویہ Ù†Û’ خلافت پر قبضہ کرلیا تو اس Ú©ÛŒ حکومت گزشتہ بت پرستی Ú©ÛŒ طرف پلٹ گئی اور اس Ù†Û’ اسلامی ڈیموکریسی Ú©ÛŒ جگہ Ù„Û’ لی۔۔۔۔“[61]

ایک اور جگہ موصوف تحریر کرتے ھیں:

”اور اس طرح مکہ کی بت پرستی واپس لوٹ آئی اور اس نے شام میں سر نکالا۔“[62]

نیز موصوف کہتے ھیں:

”بنی امیہ میں عمر بن عبد العزیز کے علاوہ سب بت پرست تھے وہ لوگ احکام شریعت کی رعایت نہ کرنے اور ارکان دین کو منہدم کرنے پر فخر و مباھات کیا کرتے تھے، وھی دین جس کا اقرار کرتے تھے۔۔۔ انھوں نے خلافت کی کرسی کو بہت سے جرائم سے ملوّث کیا اور خون کے دریا میں غوطہ دیا۔۔۔۔“[63]

۹۔ ڈاکٹر احمد امین مصری



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next