حدیث غدیر پر اکثر صحابہ کے اعتراض کا راز



نیز موصوف ایک دوسری جگہ تحریر کرتے ھیں:

”ابو سفیان نے اپنے کفر آمیز عقیدہ کا اظھار اس وقت کیا کہ جب عثمان بن عفان حکومت پر پھنچے، چنانچہ اس نے کھا: ”تیم و عدی“ کے بعد حکومت تم تک پھنچی ھے لہٰذا اس کو گیند کی طرح ایک دوسرے کے ھاتھ میں دیتے رھو اور اس کے ارکان میں بنی امیہ کو قرار دو، کیونکہ خلافت ، ملک اور حکومت ھے اور میں نھیں جانتا کہ جنت و دوزخ ھے بھی یا نھیں؟[69] اور اگرچہ عثمان نے ان کو دور رکھا لیکن کچھ مدت میں اس کافر گھرانہ کی رسی کا جال خلافت پر آ گرا، اور جب اس گھرانہ میں حکومت آئی تو ان کے زھریلے آثار اکثر اوقات ظاھر ھوتے رھے ھیں۔“[70]

نیز موصوف کہتے ھیں:

 â€Ù…یں معاویہ Ú©Ùˆ اس بات سے بری نھیں کروں گا کہ اس Ù†Û’ (امام) حسن (علیہ السلام) Ú©Ùˆ زھر دیا، کیونکہ یہ شخص ھرگز پکا مسلمان نھیں تھا، بلکہ یوں کھا جائے تو بہتر Ú¾Û’ کہ یہ ایک ایسا جاھل تھا جو اپنے بیٹے Ú©Û’ لئے ھر گناہ اور جرم انجام دینے Ú©Û’ لئے تیار تھا۔ یہ شخص فتح مکہ Ú©Û’ وقت آزاد ھوا تھا،لیکن اس Ù†Û’ اپنی زندگی میں بڑے بڑے صحابہ جیسے حجر بن عدی اور ان Ú©Û’ ساتھیوں Ú©Ùˆ درد ناک طریقہ سے قتل کیا اور لوگوں سے اپنے بیٹے یزید Ú©ÛŒ بیعت Ú©Û’ لئے نہ جانے کیا کیا کار نامے انجام دئے، لہٰذا خلافت جاھلیت Ú©ÛŒ بادشاہت میں بدل گئی، جس Ú©Ùˆ آل معاویہ ایک Ú©Û’ بعد دوسرے Ú©ÛŒ طرف منتقل کرتے رھے۔“[71]

۱۱۔ عباس محمود عقّاد

موصوف اپنی کتاب ”معاویہ فی المیزان“ میں تحریر کرتے ھیں:

خلافت کے زمانہ کے بعد بنی امیہ کی حکومت کا قائم ھونا تاریخ اسلام اور تاریخ بشری کا سب خطرناک حادثہ تھا۔“[72]

طبری، سعید بن سوید سے ایک مدرک و سند کے ساتھ روایت کرتے ھیں کہ معاویہ نے لوگوں سے خطاب کرتے ھوئے کھا:

 â€Ù…یں Ù†Û’ تمھارے ساتھ اس وجہ سے جنگ نھیں Ú©ÛŒ Ú¾Û’ کہ تم روزہ رکھو، نماز پڑھو، حج کرواور زکوٰة دو، کیونکہ میں جانتا Ú¾ÙˆÚº کہ یہ اعمال تو تم انجام دیتے Ú¾ÛŒ ھو، میں Ù†Û’ تم سے صرف اس وجہ سے جنگ Ú©ÛŒ Ú¾Û’ کہ میں تمھارا امیر ھوجاؤں۔“[73]

۱۲۔ ڈاکٹر محمود خالدی: پروفیسریرموک یونیورسٹی (اُردُن)

موصوف تحریر کرتے ھیں:

”رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کی وفات کے بعد نظام خلافت ایک نئے انداز میں ظاھر ھوا۔۔۔ اور اس میں باب اجتھاد کھل گیا، خلافت کے اوپر عام مسلمانوں کے درمیان بحث و جدل اور اجتھاد کا بازار گرم ھوگیا، اور اس سلسلہ میں بہت سے نظریات پیدا ھوگئے، خلافت کی شکل و صورت اور اس کو اختیار کرنے یا جس گھر سے خلیفہ کا انتخاب ھو ، ان تمام چیزوں کے سلسلہ میں مختلف رائے اور نظریات سامنے آئے، اور اس اختلاف کے نتیجہ میں خلافت کی مختلف شکلیں سامنے آئیں۔۔۔۔“[74]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next