حدیث غدیر پر اکثر صحابہ کے اعتراض کا راز



Ú©Ùˆ رکھ دیا[4]ØŒ  متعة النساء Ú©Ùˆ حرام کیا[5] اور حج تمتع Ú©ÛŒ تعطیل کردی[6]ØŒ موصوف Ù†Û’ اور بھی دیگر امور جیسے: لشکر اسامہ میں شرکت کرنے[7] اور پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم)Ú©Û’ آخری وقت وصیت Ù„Ú©Ú¾Ù†Û’ Ú©Û’ لئے قلم Ùˆ کاغذ حاضر کرنے Ú©ÛŒ عملی طور پر مخالفت Ú©ÛŒ[8] Û” یہ سب چیزیں اس بات پر دلالت کرتی ھیں کہ اصحاب Ú©Û’ درمیان ایک مخصوص نظریہ پایا جاتا تھا جس Ú©ÛŒ وجہ سے پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم)Ú©Û’ ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار کیا جاتا تھا، کیونکہ وہ پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم)Ú©Ùˆ وحی Ú©Û’ علاوہ دوسری چیزوں میں ایک عام انسان فرض کیا کرتے تھے۔

عمر بن خطاب، پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کے وصیت نامہ لکھے جانے کی مخالفت کا سبب بیان کرتے ھوئے کہتے ھیں:

 â€Ù…یں حانتا تھا کہ پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم)کیا چیز لکھنا چاہتے تھے، آنحضرت(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم)چاہتے تھے کہ اپنے بعد حضرت علی (علیہ السلام) Ú©Û’ لئے وصیت کریں، لیکن میں اسلام Ú©ÛŒ دلسوزی اور مھربانی Ú©ÛŒ خاطر اس کام میں مانع ھوگیا۔“[9]

امام علی(ع)کی مخالفت میں مکتب خلفاء کا بھانہ

تاریخ اور مکتب خلفاء کے ارکان کے کلام کو دیکھنے کے بعد یہ معلوم ھوتا ھے کہ امیر المومنین علیہ السلام کے حق خلافت کو چھیننے کی کوششوں میں مختلف بھانوں کا سھارا لیا گیا ھے، جو نہ صرف ان کے لئے شرعی اور عقلی عذر نھیں ھیں بلکہ خود ان ھی کے نظریات کے باطل ھونے پر دلالت کرتے ھیں۔ اب ھم یھاں پر ان توجیھات و تاویلات کی طرف اشارہ کرتے ھیں:

۱۔ قریش کا پسند نہ کرنا

کبھی کبھی اپنے ناشائستہ عمل کو صحیح پیش کرنے کے لئے ایسے جملے کہتے تھے جیسا کہ آج بھی بہت سے لوگ اس طرح کے نعرے اپنی زبانوں پر جاری کرتے ھیں اور ان کا سھارا لیتے ھیں۔ چنانچہ وہ کہتے تھے: قریش کو یہ بات ناپسند تھی کہ نبوت اور خلافت ایک ھی خاندان میں جمع ھوجائے، اگر نبوت خاندان بنی ھاشم میں تھی تو امامت اور پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کی خلافت کسی دوسرے خاندان میں ھونا چاہئے[10] اور چونکہ اسلامی حکومت میں سیاسی وسعت ھونا چاہئے لہٰذا قریش کی توجہ کو مبذول کرنے کے لئے علی (علیہ السلام) سے کہ جو بنی ھاشم سے تھے؛ خلافت و امامت کو چھین لینا چاہئے۔

جواب:

اس استدلال کا بہترین جواب اسی زمانہ میں جناب ابن عباس نے دیا تھا۔ انھوں نے ان لوگوں کے جواب میں کھا:

 â€Ø§Ú¯Ø± قریش Ù†Û’ اپنے لئے خلافت کا انتخاب کیا تو اس Ú©ÛŒ وجہ یہ تھی کہ خداوندعالم کا یھی ارادہ تھا، اس میں کوئی مشکل نھیں Ú¾Û’ØŒ لیکن حق اس Ú©Û’ برخلاف Ú¾Û’ØŒ خداوندعالم Ù†Û’ بعض لوگوں Ú©ÛŒ کراہت Ú©Ùˆ بیان کرتے ھوئے فرمایا:

<ذَلِکَ بِاٴَنَّہُمْ کَرِہُوا مَا اٴَنزَلَ اللهُ فَاٴَحْبَطَ اٴَعْمَالَہُمْ>[11]

”یہ اس لئے کہ انھوں نے خدا کے نازل کئے ھو احکام کو برا سمجھا تو خد انے بھی ان کے اعمال کو ضائع کر دیا۔“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next