حدیث غدیر پر اکثر صحابہ کے اعتراض کا راز



خداوندعالم کی مرضی یھی تھی کہ علی اور ان کے اھل بیت کو دوسروں پر فضیلت دے، کیونکہ ان کے دل، قلب رسول خدا سے ھیں۔ یہ وہ حضرات ھیں جن کے وجود سے خداوندعالم نے رجس اور برائی کو دور رکھا ھے اور ان کے دلوں کو پاک و پاکیزہ قرار دیا ھے۔“[12]

قارئین کرام! جو حکومت، اسلام اور دین کے نام پر قائم ھو، اس کے لئے جائز نھیں ھے کہ بعض بے دین اور بے توجہ نیز اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کو بلا وجہ امتیاز دے، یھاں تک کہ اھم عہدے ان کے سپرد کردے، یا معاشرہ کی رھبری کے لئے خداوندعالم کی جانب سے عادل اسلامی حاکم معین ھو، اس کو معزول کرکے نا اھل لوگوں کو اس عہدہ پر بٹھا دے۔ کیا یہ قریش وھی نھیں تھے جن کے لئے وہ دلسوزی کرتے ھیں کہ جب تک مکہ و مدینہ میں آنحضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)با حیات رھے، اسلام اور مسلمانوں اور خود آنحضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)پر خطرناک حملے کئے، اور آخر میں مسلمانوں سے خوف زدہ ھوکر اسلام کو اختیار کرلیا؟

کیا ایسے لوگوں کی توجہ جلب کرنے کے لئے حق و حقیقت سے ھاتھ دھولیا جائے؟! اور صاحب حق کو خانہ نشین کردیا جائے، اور کسی ایسے شخص کو اسلامی حکومت کے عہدہ پر مقرر کردیا جائے، جس کو دین و اسلام کی خاص معلومات بھی نہ ھو؟

۲۔ عرب کو علی(ع) برداشت نھیں تھے

حضرت علی علیہ السلام کی خلافت کو غصب کرنے کے لئے کبھی کبھی یہ بھانہ پیش کرتے ھیں:

چونکہ حضرت علی علیہ السلام عدل و عدالت کے مظھر تھے، عرب امام علی علیہ السلام کے عدل و انصاف کو برداشت نھیں کرسکتے تھے؛ لہٰذا ان کے لئے خلیفہ بننے میں مصلحت نھیں تھی[13]

جواب:

اول: یہ نص کے مقابل اجتھاد ھے۔ جو لوگ بالفرض ایسی نیت رکھتے تھے، کیا ان لوگوں نے حضرت علی علیہ السلام کی شان میں رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کی اتنی زیادہ سفارشیں، وصیتیں اور بہت زیادہ تاکیدات کو نھیں دیکھا تھا؟ آیا وہ رسول اسلام(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کو معصوم، امت کا خیر خواہ اور امت کے لئے مصلحت اندیش نھیں مانتے تھے؟ کیا حق کو برداشت نہ کرنے کی وجہ سے حق سے منھ موڑ کر باطل کا رخ کیا جاسکتا ھے؟ایسا باطل جس میں گمراھی کے علاوہ کچھ بھی تو نھیں ھے۔ خداوندعالم قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ھے:

<۔۔۔فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ إِلاَّ الضَّلَالُ ۔۔۔>[14]

”اور حق کے بعد ضلالت کے سوا کچھ بھی نھیں ھے۔“

اگر ایسا ھے تو پھر کیوں رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)مشرکین کو اپنی طرف کھینچنے کے لئے اپنے اصول سے ایک قدم پیچھے نھیں ہٹے؟ یھاں تک کہ آپ کو اپنے وطن سے ہجرت اور جنگ جیسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن آپ اپنے اصول سے ایک قدم بھی پیچھے نہ ہٹے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next