حدیث غدیر پر اکثر صحابہ کے اعتراض کا راز



موصوف اپنی کتاب ”ضحی الاسلام“ میں تحریر کرتے ھیں:

”۔۔۔خلافت کے سلسلہ میں اھل سنت کا نظریہ متعادل تر، مستحکم تر اور عقل کے نزدیک تر ھے! اگرچہ ان سے اس سلسلہ میں باز پرس ھونا چاہئے کہ انھوں نے اپنے نظریہ کو مستحکم اور اچھی طرح عملی نھیں کیا ھے، انھوں نے اپنے ائمہ کی واضح طور پر تنقید نھیں کی ھے اور جب انھوں نے ظلم کیا تو ان کے مقابلہ میں کھڑے نھیں ھوئے، اور جب انھوں نے ظلم کیا تو ان کو راہ مستقیم پر نھیں لائے، اور انھوں نے ایسے قوانین نھیں بنائے جو خلیفہ کو امت پر ظلم کرنے سے روک سکیں، بلکہ ان کے مقابلہ میں سر تسلیم خم کئے رکھا جو واقعاً ناگوار تھا، اسی وجہ سے انھوں نے امت پر بہت بڑا ظلم کیا ھے۔“[64]

وہ اپنی دوسری کتاب ”یوم الاسلام“ میں تحریر کرتے ھیں:

”رسول اسلام(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے اس بیماری میں جس میں آپ کی رحلت ھوئی، یہ ارادہ کیا کہ اپنے بعد کے لئے مسلمانوں کا ولی امر معین کردیں، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں روایت ھے کہ آنحضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے فرمایا: لاؤ تمھارے لئے ایک ایسا خط لکھ دوں جس سے میرے بعد گمراہ نہ ھوں۔۔۔ لیکن ان لوگوں نے خلافت کی مھار کو اپنی مرضی کے مطابق اپنے ھاتھوں میں لے لیا، اسی وجہ سے خلافت کے سلسلہ میں آج تک اختلاف باقی ھے۔ رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کے زمانہ میں اسلام مستحکم اور متین تھا، لیکن جب آنحضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کی رحلت ھوئی تو خطرناک جنگیں شروع ھوگئیں۔“[65]

نیز موصوف کہتے ھیں:

”اختلاف کا ایک مصداق وہ اختلاف تھا جو رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کے بعد خلافت کے سلسلہ میں ھوا، اور یہ چیز خود ان لوگوں کی کمزوری کی نشانی ھے، کیونکہ رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کے دفن ھونے سے پھلے ھی اختلافات شروع کردئے۔۔۔۔“[66]

موصوف اپنی ایک اور کتاب ”فجر الاسلام“ میں تحریر کرتے ھیں:

 â€Ø¬Ø¨ بنی امیہ Ù†Û’ خلافت Ú©Ùˆ اپنا ھاتھوں میں Ù„Û’ لیا تو پھر تعصب، زمانہٴ جاھلیت Ú©ÛŒ طرح اپنی پرانی حالت پر پلٹ گیا۔“[67]

۱۰۔ ڈاکٹر علی سامی نشار

موصوف کہتے ھیں:

 â€Û”Û”Û” خلیفہ دمشق (یعنی معاویہ) Ú©Û’ کان کنیزوں Ú©Û’ گانوں اور Ù„Ú¾Ùˆ Ùˆ لعب Ú©Û’ ساز Ùˆ سامان سے بھرے ھوئے تھے۔ وہ علی الاعلان اور مخفی طور پر گناہ کرتا تھا اور لوگوں Ú©Û’ درمیان فحشاء Ùˆ منکر Ú©Ùˆ رائج کرتا تھا۔۔۔۔“[68]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next