ثقلین کے آئینے میں موعود کی علامت



۶۔ ابن حجر عسقلانی م ۸۵۲ھ؛ وہ دوسروں کے تواتر سے متعلق قول کو نقل کرنے کے بعد اس کی اس طرح تائید کرتا ھے:[60]

آخر زمانہ اور قیامت سے قریب اس امت کے ایک شخص کے پیچھے عیسیٰ(علیہ السلام) کا نماز پڑھنا یہ قول صحت پر مبنی ھے کہ زمین کبھی بھی خدا کی حجت سے خالی نھیں رھے گی[61]

۷۔شمس الدین سخاوی م۲۰۲ھ؛ چند، علماء نے سخادی کو احادیث مہدی کے تواتر کی تصریح کرنے والوں میں شمار کیا ھے جیسے ملا شیخ محمد عربی فاسی اپنی کتاب المقاصد و ابوزید عبد الرحمن بن عبد القادر فاسی مبھج القاصد میں؛ کہ ابو الفیض غماری نے ان دونوں سے اسی طرح نقل کیا ھے[62]

 Ø§Ø³ÛŒ طرح ابو عبد اللہ محمد بن جعفر کتانی Ù… Û±Û³Û´ÛµÚ¾ Ù†Û’ النظم المتناثر من الحدیث المتواتر، ص۲۲۶/ پرسخاوی Ú©Ùˆ تواتر کا معتقد جانا Ú¾Û’Û”

۸۔ سیوطی م (۹۱۱ھ) غماری کی نقل کے مطابق، سیوطی نے اپنی مفصل کتاب الفوائد المتکاثرہ فی الاحادیث المتواترہ اور اپنی مختصر کتاب الازھار المتناثرہ اور اسی طرح اپنی تمام کتابوں میں احادیث مہدی کے متواتر ھونے کے بارے میں تصریح کی ھے[63]

Û¹Û” ابن حجر ھیتمی Ù… Û¹Û·Û´Ú¾  ؛امام مہدی(علیہ السلام) Ú©Û’ ظھور سے متعلق مسلمانو ÚºÚ©Û’ عقیدہ Ú©Û’ بارے میں اس Ù†Û’ بارھا دفاع کیا Ú¾Û’ اور اس Ú©Û’ تواتر Ú©ÛŒ تصریح Ú©ÛŒ Ú¾Û’[64]

۱۰۔ متقی ھندی م ۹۷۵ھ؛ یہ مشھور و معروف کتاب کنزالعمال کے مولف ھیں عقیدہ مہدویت کے برھانی اور استدلالی دفاع کے لئے ھمت کر کے میدان میں آئے ھیں۔

شاید یہ کھا جاسکتا ھے کہ سب سے اھم بات جو اس کتاب میں مذکور ھے، وہ چھار گانہ فتوے ھیں جو امام مہدی کے ظھور کے بارے میں عقیدہ رکھنے کا انکار کرنے والوںکے بارے میں ھے جو مکہ کے ساکن چھار گانہ مذاھب کے علما سے نقل ھوا ھے؛ یعنی ابن حجر ھیتمی شافعی، شیخ احمد ابو السرور بن صباحنفی، شیخ محمد خطابی مالکی اور شیخ یحییٰ بن محمد حنبلی کے فتاوے، اور یہ قتاویٰ اس بات پر مبنی ھیں کہ عقیدہ ظھور کے منکر انسان کو سزادی جانی چاہئے اور اس بات کی تصریح کی ھے کہ ایسے شخص کو مارا جائے اور اس کی توھین کی جائے تا کہ مودب ھو جائے اور حق کی طرف لوٹ آئے اور اگر حق کی طرف نہ لوٹے تو واجب القتل ھے اور اس کا خون مباح ھے[65]

جو بھی ان کے فتووں کی طرف رجوع کرے گا اسے یقین حاصل ھو جائے گا کہ وہ لوگ احادیث مہدی کے متواتر ھونے پر متفق ھیں۔

۱۱۔ محمد رسول برز نجی م ۱۱۰۳ھ؛ وہ احادیث مہدی کے متواتر ھونے کے بارے میں اس طرح تصریح کرتا ھے وہ احادیث جو حضرت مہدی(علیہ السلام) کے وجود اور ان کے آخر زمانہ میں قیام اور رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کے خاندان اور فرزند فاطمہ ھونے کے بارے میں ھیں تواتر کی حد کو پھونچی ھوئی ھیں۔ اور اس کے انکار کی کوئی گنجائش نھیں ھے[66]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 next