ثقلین کے آئینے میں موعود کی علامت



۲۔ حافظ عبد اللہ بن احمد حاکم حسکانی نے بھی شواہد التنزیل میں کچھ موارد ذکر کئے ھیں۔ تفصیلات شواہد التنزیل، ج/۱، ص/۱۹۷۔ ۱۹۹، تحقیق شیخ محمد باقر محمودی، ناشر و زارت فرھنگ وارشاد اسلامی، ملاحظہ ھو۔

اسی طرح مولی عبد الرزاق کا شانی نے امام مہدی(علیہ السلام) سے مربوط بعض آیات کو اپنی تفسیر ’ میں جو’تفسیر ابن عربی“ کے نام سے یاد کی جاتی ھے ذکر کیا ھے: تفسیر محیی الدین بن عربی، ج/۱، ص/۳۴۵، طبع ممبئی ۱۲۹۱ھ ملاحظہ ھو۔

امامیہ کتابوں کے درمیان نمونہ کے طور پر مفصل کتاب سید شرف الدین حسینی استرآبادی غروی (جو کہ دسویں صدی کے علماء اعلام و بزرگوں میں شمار ھوتے ھیں) کی طرف اشارہ کیا جاسکتا ھے۔

”تاویل الآیات الطاھرة فی فضائل العترة الطاھرة“سید شرف الدین حسینی استر آبادی غروی، ناشر اسلامی، دوسرا ایڈیشن  Û±Û´Û±Û· ملاحظہ Ú¾ÙˆÛ”

۳۔ کتاب کے محترم مولف نے اس حصہ میں بعض ان علما اھلسنت کے اسماء ذکر کئے ھیں جنھوں نے اپنے آثار و مولفات میں احادیث المہدی کو ذکر کیا ھے۔

مناسب ھے کہ محققین کے لئے مزید استفادہ کی غرض سے پھلے، ان مصنفین و مولفین کی تالیفات کی طرف اشارہ کیا جائے اور بعد کے مرحلہ میں مولف کی طرف سے سیاہ کاریوں کی تکمیل کی جائے۔

۱۔ابن سعد/ الطبقات الکبریٰ۔

۲۔ ابن ابی شیبہ، المصنف۔

۳۔ احمد بن حنبل/ المسند، الجمع بین الصحاح۔

۴۔ بخاری/ الححیح، التاریخ الکبیر۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 next