ثقلین کے آئینے میں موعود کی علامت



۷۔ قر طبی مالکی م ۶۷۱ھ وہ ان لوگوں میں سے ھیں جو احادیث مہدی کے متواتر ھونے پر عقیدہ رکھتے ھیں اور اھم یہ ھے کہ وہ ابن ماجہ کی حدیث بالخصوص امام مہدی(علیہ السلام) کے بارے میں اس طرح کہتے ھیں: اس حدیث کی سند صحیح ھے [35]جب کہ اس بات کی تصریح کرتے ھیں کہ حدیث ”مہدی میرے خاندان اور فاطمہ (ع)کے فرزندوں میں سے ھیں“ محمد بن خالد جندی کی حدیث سے زیادہ صحیح ھے کہ ھم انشا اللہ آیندہ اس کے بارے میں نقدو تبصرہ کریں گے[36]

Û¸Û” ابن تمیمہ Ù… Û·Û²Û¸Ú¾  وہ کہتا Ú¾Û’:

وہ احادیث جن سے اس (یعنی علامہ حلی نے) قیام مہدی کے اثبات کے لئے استناد کیا ھے صحیح احادیث ھیں[37]

۹۔ حافظ ذھبی م ۷۴۸ھ نے امام مہدی کی حکایت کرنے والی احادیث کے مقابل کہ جسے حاکم نے مستدرک صحیح میں شمار کیا ھے، خاموشی اختیار کی ھے اور اس کے درمیان دو حدیث کی ”صحت“ کی بھی تصریح کی ھے[38]

قابل ذکر یہ ھے کہ باب فضایل کی بعض احادیث کی صحت پر ذھبی کا اشکال اور باقی احادیث کے مقابل خاموشی اختیار کرنا جسے حاکم نے صحیح شمار کیا ھے، حاکم کی اس قضاوت کی بنا پر اس کی موافقت کو بیان کررھا ھے۔

۱۰۔ کنجی شافعی م۲۵۸ھ وہ اس حدیث کے بارے میں جسے ترمذی نے اپنی سنن میں ذکر کیا ھے اور صحیح شمار کیا ھے، کہتا ھے:

یہ حدیث صحیح ھے۔دےگر حدیث کے بارے میں بھی اس کا یھی نظریہ ھے اور حدیث ”مہدی“ کے بارے میں لکھا ھے ان کی پیشانی چوڑی اور بغیر بال کی ھے[39]

یہ حدیث ثابت تھی، صحیح اور حسن ھے[40]

اور اس حدیث کے بارے میں کہ ”مہدی حق اور فرزند فاطمہ (ع)ھے“ نیز اسی صورت میں قضاوت کرتا ھے :یہ حدیث صحیح اور حسن ھے[41]

Û±Û±Û” حافظ ابن قیّم Û·ÛµÛ±Ú¾  امام مہدی(علیہ السلام) سے متعلق Ú©Ú†Ú¾ احادیث Ú©Ùˆ ذکر کرنے Ú©Û’ بعد بعض احادیث Ú©Û’ ”حُسن“ اور بعض دےگر احادیث Ú©ÛŒ ”صحت“ کا اعتراف کرتا Ú¾Û’[42] اور جیسا کہ Ú¾Ù… آئندہ بیان کریں Ú¯Û’ کہ وہ ان احادیث Ú©Û’ متواتر ھونے کا معتقد بھی Ú¾Û’Û”



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 next