ثقلین کے آئینے میں موعود کی علامت



۱۹۔ سید محمد صدیق حسن قنوجی بخاری م ۱۳۰۷ھ وہ مورد نظر احادیث کے بارے میں اس طرح کہتے ھیں:وہ احادیث جو ھم تک امام مہدی(علیہ السلام) کے بارے میں پھونچی ھیں، روایت کے اختلاف کے باوجود اس قدر زیادہ ھیں کہ تواتر کی حدتک پھونچ جاتی ھیں[73]

۲۰۔ ابو عبد اللہ محمد بن جعفر کتانی مالکی م ۱۳۴۵ھ وہ تواتر سے متعلق بعض قول کو نقل کرنے کے ضمن میں اس طرح کہتے ھیں:مہدی منتظر کے باب میں وارد اخبار متواتر ھیں[74]

اس کے علاوہ دیگر ۲۰/افراد ھیں کہ اس مختصر کتاب میں ان کے اسماء اور کلام کے ذکر کی گنجائش نھیں ھے۔

مصنف نے دوسری جگہ پر تےسری صدی سے لیکر آج تک ان کے اسما کو ثبت کیا ھے[75]

خاتمہ میں استاد بدیع الزمان سعید نورسی جو کہ اھلسنت کے چودھویں صدی ہجری کے علماء میں شمار ھوتے ھیں ان کی اھم بات کا ذکر کرنا شائستہ ھے وہ کہتے ھیں:

دنیا کے کسی گوشہ میں نجیب اور شریف انسان نھیں ملیں گے جو شرافت و نجابت میں اھل بیت(علیہ السلام) کے ھم مرتبہ ھوں اور نیز عالم کے کسی خطہ میں چند لوگوں کا ھم خیال، ھمدل، ھمفکر کا خاندان آل عبا جیسا نھیں پایا جاتا۔ کہ سب ایک رنگ ھم آواز ھوں اور اقطار عالم میں سے کوئی بزم اور اجتماع نھیں ملے گا جو حریم مطھر اھل بیت(ع)کی نورانیت اور درخشندگی کو پاسکے ھاں! اھلبیت (ع)قرآنی حقیقت کی روح سے پر وان چڑھے ھیں اور زلال وحی کے سرچشمہ سے دو دھ پیا ھے اور ایمان و اسلامی شریعت کی قداست و پاکیزگی، سے منور ھوئے ھیں، پھر اس وقت آسمانی کمالات کی بلندی پر فائز ھوئے اور سیکڑوں ثابت قدم مجاہد اور امت کی ہدایت و رھبری کے لئے ہزاروں رو حانی و معنوی رھبر، عالم بشریت کو پیش کئے ھیں۔ پس یقینی طور پر اپنے عظیم پیشوا، مہدی کبیر کے ذریعہ اسلامی معاشرہ کو عدالت کا ہدیہ پیش کریں گے۔ اس وقت شریعت محمدی کے احیا اور قرآنی حقیقت و سنت نبوی اور ان کے جاری کردہ مسائل سے مطابقت دینا ثابت ھوگا ایسی چیز نہ صرف ضروری ھے، بلکہ بہت معقول ھے اور قوانین حیات اجتماعی اور انسانی سماج کا اقتضا اس کے علاوہ کچھ اور نھیں ھوسکتا[76]

پھلی فصل کے تعلیقے

۱۔ امامیہ محققین نے ”مہدی(علیہ السلام) در قرآن“ کے نام سے مستقل کتابیں لکھی ھیں یھاں پر ھم اختصار کے ساتھ تین کتابوں کا ذکر کررھے ھیں:

۱۔”المحجة فی ما نزل فی القائم الحجة“ محدث اور مفسر خبیر سید ھاشم توبلی بحرانی (صاحب تفسیر البرھان) موٴلف نے اس کتاب میں (کہ جو نشر آفاق کی جانب سے فارسی زبان میں ترجمہ ھو کر نشر ھوئی ھے) قرآنی آیات میں سے ایک سو بیس آیتوں کو وارد شدہ احادیث کی استناد کے ساتھ امام مہدی(علیہ السلام) سے مطابقت دی ھے۔

۲۔”المہدی فی القرآن“ سید صادق شیرازی۔ مولف نے ۱۱۰آیتوں کو قرآن کریم کی آیات میں احادیث فریقین کی استناد کے ساتھ امام مہدی(علیہ السلام) سے مطابقت دی ھے۔

۳۔”سیمای امام زمان در آینئہ قرآن“  علی اکبر مہدی پور۔ قرآن کریم Ú©ÛŒ آیات میں سے Û±Û´Û°/ آیتوں Ú©Ùˆ مولف Ù†Û’ احادیث فریقین سے استناد کر Ú©Û’ امام مہدی(علیہ السلام) پر تطبیق دی Ú¾Û’Û”



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 next