حضرت امام مہدی(علیہ السلام) کی ولادت کے متعلق علمائے اھل سنت کا اعتراف



ابوالقاسم محمد ابن حسن الخاص ابن علی المتوکل ابن القانع ابن علی الرضا ابن موسیٰ الکاظم ابن جعفر الصادق ابن محمد ابن علی زین العابدین ابن حسین الزکی ابن علی المرتضیٰ امیرالمومنین ابن ابی طالب (ع)وھی مہدی، حجت، خلف صالح اور منتظر(علیہ السلام) ھیں کہ خدا کی رحمتیں اور برکتیں ان پر نازل ھو۔

اس کے بعد شعر کھا ھے جس کا مطلع یہ ھے:

ھمانا این خلف وحجت را خدا وند تائید کردہ است

یقیناً اس خلف اور حجت کی خدا نے تائید و نصرت کی ھے

این راہ روشن و حق است کہ خداوند فضائل اخلاقی بہ وی دادہ است[15]

یہ راہ حق اور روشن ھے کہ خداوند عالم نے انھیں اخلاقی فضائل سے مالا مال کیا ھے

۳۔ سبط ابن جوزی حنبلی (م ۶۵۴ھ) ؛کہتا ھے:

وہ محمد ابن حسن ابن علی ابن محمد ابن علی ابن موسیٰ الرضا ابن جعفر ابن محمد ابن علی ابن الحسین ابن علی ابن ابی طالب (ع)ھیں ان کی کنیت ”ابو عبداللہ اور ابوالقاسم“ ھے۔ وھی خلف، حجت اور صاحب الزمان، قائم، اور منتظر، ائمہ حضرات کے جانشین اور آخری فرد ھیں[16]

۴۔ محمد ابن یوسف عبداللہ کنجی شافعی (۶۵۸ھ میں قتل کئے گئے) کنجی اپنی کتاب کے آخری صفحہ میں امام حسن عسکری(علیہ السلام) کے بارے میں لکھتے ھیں:

وہ مدینہ میں ربیع الثانی کے مھینہ ۲۳۲ھ میں پیدا ھوئے اور جمعہ کے دن ۸/ربیع الاول ۲۶۰ھ میں شھید کردیئے گئے اس وقت آپ کی عمر مبارک ۲۹/سال تھی۔ وہ ”سامرا“ میں واقع اپنے اسی گھر میں سپرد لحد کئے گئے جس میں آپ کے والد گرامی مدفون تھے اور اپنے بیٹے کو جانشین کے عنوان سے متعارف کرایا یعنی امام منتظر کا، خدا کا ان پر درود و سلام ھو، اور ھم کتاب کو ختم کریں گے اور صرف ان کا تذکرہ کریں گے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 next