مقتل ابی مخنف میں روایات کی سند کی تحقیق



روایات کی سند

 Ø§Ù† تمام روایات میں ابو مخنف Ú©Û’ لئے حمید بن مسلم سے روایت نقل کرنے کا واسطہ سلیمان بن ابی راشد ھیں۔جستجو کر Ù†Û’ والے پر یہ بات روشن Ú¾Û’ کہ مختلف منا سبتوں Ú©Û’ اعتبارسے اس سند میں تقطیع (درمیان سے حذف کرنا )Ú©ÛŒ گئی ھے۔ان اخبار Ú©Ùˆ ملا حظہ کر Ù†Û’ Ú©Û’ بعد اندازہ Ú¾Ùˆ تا Ú¾Û’ کہ یہ پورا واقعہ شمرکے بھیجے جانے سے شروع Ú¾Ùˆ تاھے اور ابن زیاد Ú©Û’ درباراور عبداللہ بن عفیف Ú©ÛŒ شھاد ت پر تمام Ú¾Ùˆ تا Ú¾Û’ Û”

  یھیں سے دقت کر Ù†Û’ پر یہ بات بھی واضح Ú¾Ùˆ جا تی Ú¾Û’ کہ حمید بن مسلم ØŒ شمر بن Ø° ÛŒ الجوشن کلا بی Ú©Û’ لشکر Ú©Û’ ھمراہ تھا ØŒ خصوصاًیہ بات وھاں پر اور واضح Ú¾Ùˆ جاتی Ú¾Û’ جب یہ دیکھتے ھیں کہ حمید Ù†Û’ متعددمر تبہ شمر سے گفتگوکی Ú¾Û’ اور بھت سارے مواردمیں اسی Ù†Û’ شمر Ú©ÛŒ سرزنش Ú©ÛŒ Ú¾Û’Û” اسی طرح حمید بن مسلم کا  امام حسین علیہ السلام Ú©ÛŒ شھادت Ú©Û’ بعد خیموں میں موجود ھونا اس بات Ú©ÛŒ دلیل Ú¾Û’ کہ یہ شخص شمر Ú©Û’ لشکر میں تھاکیو نکہ امام Ú©ÛŒ شھا دت Ú©Û’ بعد اسی ملعون Ù†Û’ اپنے اوباش ساتھیوں Ú©Û’ ساتھ خیمے پر حملہ کیا تھا اور اس Ú©Û’ علاوہ کسی Ù†Û’ بھی یہ قبیح فعل انجام نھیں دیا Ú¾Û’Û”

اسکے بعد یھی حمید بن مسلم تو ابین Ú©Û’ انقلاب میں بھی ھمیں شر یک نظر آتا Ú¾Û’ ØŒ           (ج ۵، ص۵۵۵)نیز قید خانے میں حمید Ù†Û’ مختار سے بھی ملا قات Ú©ÛŒ Ú¾Û’ لیکن سلیما Ù† Ú©Ùˆ مختا ر سے برحذر کیا اور انھیں خبری دی کہ مختار لو Ú¯Ùˆ Úº Ú©Ùˆ تمھاری مدد کرنے سے روک رھے ھیں۔یہ سنتے Ú¾ÛŒ حمید ØŒ مختار سے منہ موڑ لیتا Ú¾Û’(ج۵، ص۵۸۱۔ Û¸ÛµÛ´)اور تو ابین Ú©Û’ ساتھ شکست کھا کر لوٹ جا تاھے۔ (ج۵، ص۶۰۶)     حمید بن مسلم ØŒ ابرا ھیم بن مالک اشتر نخعی کا دوست تھا اور اس کا ابراھیم Ú©Û’ یھاں آنا جانا تھا لہٰذاتو ابین Ú©Û’ انقلاب Ú©Û’ بعد وہ ھرشب ابر اھیم Ú©Û’ ھمراہ مختار Ú©Û’ پاس جا یا کر تاتھا ØŒ صبح تک تدبیر امور میں مشغول رھتااور صبح Ú¾Ùˆ تے Ú¾ÛŒ لوٹ آتا تھا۔ (ج۶،ص Û±Û¸) حمید بن مسلم شب سہ شنبہ شب قیام مختار ابر اھیم Ú©Û’ ھمراہ ان Ú©Û’ گھر سے نکلا اور سو(Û±Û°Û°) برھنہ شمشیر سپا ھیوں Ú©Û’ ھمراہ جو اپنی قباوٴںکے اندر زرہ پوش تھے (ج۶،ص۱۹) مختار Ú©Û’ گھر پھنچا (ج۶،ص۳۶)لیکن جب اس Ú©Ùˆ معلوم Ú¾Ùˆ اکہ مختار کا مصمم ارادہ یہ Ú¾Û’ کہ قاتلین امام حسین علیہ السلام سے انتقام لیںگے تو اس Ù†Û’ عبدالرحمن بن مخنف ازدی (ابو مخنف Ú©Û’ چچا) Ú©Û’ ھمراہ مختار Ú©Û’ خلاف خروج کر دیا۔اس مڈبھیڑ میں جب عبدالرحمن زخمی Ú¾Ùˆ اتو حمید Ù†Û’ چند رثائی اشعار Ú©Ú¾Û’ (ج۶،ص۵۱) اور جب عبدالرحمن بن مخنف Ù†Û’ Ú©Ùˆ فہ سے فرار کر Ú©Û’ بصرہ میں مصعب بن زبیرکے یھاں پناہ Ù„ÛŒ تو حمید بھی اس سے ملحق Ú¾Ùˆ گیا۔ (ج۶،ص۵۸) تاریخ طبری میں اس کا آخری تذکرہ اس طرح سے ملتا Ú¾Û’ (ج۶،ص۲۱۳)کہ اس Ù†Û’ عبد الرحمن بن مخنف پر اس وقت مرثیہ سرائی Ú©ÛŒ جب ” کا زرون“ Ú©Û’ نزدیک خوارج Ú©Û’ ایک گروہ Ù†Û’ Û·Ûµ  ھجری میں اسے اس وقت قتل کردیا جب وہ  مھلب بن صفرہ Ú©Û’ ھمراہ حجاج بن یوسف ثقفی Ú©ÛŒ طرف سے گروہ خوارج Ú©Û’ ساتھ جنگ کر رھا تھا۔ذھبی Ù†Û’ میزان الاعتدل   ( ج۱،ص Û¶Û±Û¶)میں اور ابن قدامہ Ù†Û’ مغنی (ج۱،ص۱۹۵) میںاس مطلب کا ذکر کیا Ú¾Û’ Û”

۴۔ضحاک بن عبداللہ مشرقی ھمدانی: شب عاشور اور روز عاشور کا واقعہ اسی شخص کی زبانی نقل ھوا ھے نیز لشکر کا مقابلہ اورروزعاشور امام علیہ السلام کا مفصل خطبہ بھی اسی راوی نے نقل کیا ھے (ج۵،ص۴۱۸۔۴۱۹، اور ۴۲۱،۴۲۳،۴۲۵،۴۴۴)

ابو مخنف نے ان واقعات کو ایک واسطہ سے ضحاک بن عبد اللہ سے نقل کیا ھے اور اس واسطہ کا نام عبد اللہ بن عاصم فائشی ھمدانی ھے ۔یہ بات پو شیدہ نھیں ھے کہ یہ شخص بھی ھمدانی ھے اور یہ وھی شخص ھے جس نے امام حسین علیہ السلام سے اس شرط پر ساتھ رھنے کا عھد کیا تھا کہ اگر آپ کے اصحا ب شھید ھو گئے تو میں نکل بھا گوں گا؛ امام علیہ السلام نے بھی اسے قبول کر لیا اور وھی ھوا کہ جب اصحاب وانصار شھید ھو گئے تو یہ شخص اپنی جان بچا کرعین معرکہ سے بھا گ گیا۔ (ج۵،ص ۴۱۸، ۴۴۴) شیخ طوسی ۺنے اپنی کتاب رجال میں اسے امام زین العابدین علیہ السلام کے اصحاب میں شمار کیا ھے! ۔

۵۔ امام زین العابدین (علیہ السلام) : امام علیہ السلام سے شب عاشورکا واقعہ دو واسطوں سے نقل کیا گیاھے ۔

(الف ) حار ث بن حصیرہ نے عبداللہ بن شریک عامر ی سے اورعامری نے امام سجاد (علیہ السلام) سے روایت نقل کی ھے۔ (ج۵،ص۴۱۸)

(ب) حارث بن کعب والبی ازدی کو فی اور ابو ضحاک بصری دونوں نے امام علیہ السلام سے روایت نقل کی ھے۔ (ج۵،ص۴۲۰)

Û¶Û” عمرو حضرمی :یہ شخص عمر بن سعد Ú©Û’ لشکر کا کا تب تھا۔ (ج۵،ص۴۲۲) عمرو حضرمی دو        Ùˆ اسطوں سے حدیث بیان کر تا Ú¾Û’Û” لیکن اھل رجال Ú©Û’ نزدیک یہ شخص غیر معروف Ú¾Û’ Û”

۷۔ غلام عبد الر حمن انصاری : عبد الرحمن بن عبد ربّہ انصاری کے غلام سے شب عاشور بریر بن خضیر ھمدانی کے مزاح کا واقعہ منقول ھے۔ ابو مخنف نے یہ واقعہ دو واسطوں سے نقل کیا ھے اور وہ دونوں واسطے اس طرح ھیں : ”عمروبن مرّہ جملی نے ابی صالح حنفی سے نقل کیاھے“ دو سری خبر میں اس طر ح آیا: ”جب میں نے ان لو گو ں کو تیزی کے ساتھ آتے ھو ئے دیکھا تو پیچھے ھو گیا اور ان کو چھوڑ دیا“۔ (ج۵،ص۴۲۱و۴۲۲)



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 next