مقتل ابی مخنف میں روایات کی سند کی تحقیق



۲۳۔ ابو ضحاک : یہ شب عاشور کا واقعہ امام زین العابدین علیہ السلام سے نقل کرتے ھیں ۔

ذھبی نے” میزان الاعتدال “[93]میں اور عسقلانی نے” تہذیب التہذیب“[94]میں ان کا تذکرہ کیا ھے۔ شعبہ نے ان سے روایت نقل کی ھے ۔

Û²Û´Û” عمرو بن مرّہ الجملی : یہ ابو صالح حنفی سے اوروہ عبد ربہ انصاری Ú©Û’ غلام سے روایتیں نقل کرتے ھیں ۔ان Ú©ÛŒ خبر میں جناب بریر بن خضیر Ú©ÛŒ شوخی کا تذکرہ Ú¾Û’ Û”[95] ذھبی Ù†Û’ ”میزان الاعتدال“[96]میںا ور عسقلانی نے” تہذیب التہذیب“[97]میں انکا تذکرہ کیا ھے۔وہ کھتے ھیں :ابن حبان Ù†Û’ ان Ú©Ùˆ ثقہ میں شمار کیا Ú¾Û’ اس Ú©Û’ بعد کھتے ھیں کہ انھوں Ù†Û’  Û±Û±Û¶Ú¾ میں وفات پائی۔احمد بن حنبل Ù†Û’ ان Ú©ÛŒ ذکاوت اورپاکیزگی کا تذکرہ کرتے ھوئے کھا کہ ان Ú©ÛŒ وفات Û±Û±Û¸ ھجری میں ھوئی اور بخاری کا بیان Ú¾Û’ کہ علی (علیہ السلام ) سے انھوں Ù†Û’ تقریبا۱۰۰/روایتیں نقل Ú©ÛŒ ھیں۔ شعبہ کا بیا Ù† Ú¾Û’ کہ یہ بڑے صاحب علم تھے۔ابو حاتم کھتے ھیں کہ وہ سچے اور مورد اعتماد ھیں ابن معین کا بیا Ù† Ú¾Û’ کہ وہ ثقہ ھیں Û”

Û²ÛµÛ” عطاٴ بن سائب :انھوں Ù†Û’ جنگ Ú©Û’ شروع میں ابن حوزہ Ú©ÛŒ شھادت کا تذکرہ  عبدالجبار بن وائل حضرمی Ú©Û’ حوالے سے اور اس Ù†Û’ اپنے بھائی مسروق بن وائل حضرمی Ú©Û’ حوالے سے نقل کیا Ú¾Û’Û” [98]

عسقلانی نے” تہذیب التہذیب“ میں انکا اس طرح تذکرہ کیا Ú¾Û’ : عبدالجبار بن وائل اپنے بھائی سے روایت نقل کرتا Ú¾Û’Û” ابن حبان Ù†Û’ ان Ú©Ùˆ ثقات میں شمار کیا ھے،اس Ú©Û’ بعد کھتے ھیں کہ Û±Û²Û²Ú¾ میں ان Ú©ÛŒ وفات ھوئی ھے۔عطاء مکہ Ú©Û’ رھنے والے ھیں  Û¶Û´ ھجری میں ابن زبیر Ú©Û’ ھاتھوں خانہ کعبہ Ú©ÛŒ خرابی اور اس Ú©ÛŒ تجدید کوانھوں Ù†Û’ اپنی آنکھوں سے دیکھا ھے۔یہ ان لوگوں میں سے ھیں جو  Û¹Û´  ھجری تک حجاج Ú©Û’ ھاتھوں قتل نہ ھوسکے۔[99]” تہذیب التہذیب“ میں Ú¾Û’ کہ ابن حبان Ù†Û’ ان Ú©Ùˆ ثقات میں شمار کیا Ú¾Û’Û” ابن سعد Ù†Û’ طبقات میں بھی ان کا تذکرہ کیا Ú¾Û’ ØŒ اور یہ کھا Ú¾Û’ کہ ان Ú©ÛŒ وفات۱۳۷ ھجری میں ھوئی Ú¾Û’ Û”

۲۶۔ علی بن حنظلہ بن اسعد شبامی ھمدانی : زھیر بن قین کے خطبہ کی روایت کو انھوں نے کثیر بن عبداللہ شعبی ھمدانی کے حوالے سے نقل کیاھے۔حنظلہ بن اسعد شبامی اصحاب امام حسین علیہ السلام میں شمار ھوتے ھیں جنھوں نے کربلا میں جام شھادت نوش فرمایا ھے۔ علی ان کے فرزند ھیں ؛ایسا لگتا ھے کہ یا تو علی اس وقت کربلا میں موجود نہ تھے یا کمسن ھونے کی وجہ سے قتل نہ ھو پائے ۔یہ بلا واسطہ کوئی خبر نقل نھیں کرتے ھیں۔ مذکورہ روایت انھوں نے کثیر بن عبداللہ شعبی قاتل زھیر بن قین کے حوالے سے نقل کی ھے ۔

۲۷۔ حسین بن عقبہ مرادی : یہ عمر و بن حجاج کے حملے کا تذکرہ زبیدی کے حوالے سے نقل کرتے ھیں ۔

۲۸۔ ابو حمزہ ثابت بن دینار ثمالی : اھل حرم کی شام میں اسیری کی روایت کو یہ قاسم بن بخیت کے حوالے سے نقل کرتے ھیں۔ آپ کی شخصیت محتاج تعارف نھیں ھے بلکہ تعریف و تمجید سے بالا تر ھے ۔

۲۹۔ ابو جعفر عبسی : یحيٰبن حکم کے اشعار کو یہ ابو عمارہ عبسی کے حوالے سے نقل کرتے ھیں ۔

یہ وہ ۲۹/افراد ھیں جو ابو مخنف اور عینی گواھوں کے درمیان واسطہ ھیں ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 next