مقتل ابی مخنف میں روایات کی سند کی تحقیق



 Ù…نقول Ú¾Û’ لیکن کسی کا حوالہ موجود نھیں Ú¾Û’ اور وہ خبر ابن زیاد Ú©Û’ سلسلے میں Ú¾Û’ کہ ابن زیاد Ù†Û’ ایک لشکر روانہ کیا تاکہ کوفہ Ù¾Ú¾Ù†Ú†Ù†Û’ سے Ù¾Ú¾Ù„Û’ امام حسین علیہ السلام Ú©Ùˆ گھیر Ù„Û’ ØŒ اس Ú©Û’ علاوہ تاریخ طبری میں گیارہ دوسری روایتیں بھی ھیں جنھیں ابو مخنف Ù†Û’ یونس سے نقل کیاھے نیز ۱۳روایتیں اور ھیں لیکن وہ ابو مخنف Ú©Û’ علاوہ کسی اور سے مروی ھیں Û”

تہذیب التہذیب میں عسقلانی کا بیان ھے کہ ابن حبان نے آپ کو ثقات میں شمار کیا ھے۔ ابن معین کا بیان ھے کہ آپ ثقہ ھیں۔ ابو حاتم نے کھا کہ آپ بھت سچے تھے۔نسائی کا بیان ھے کہ ان کی روایتوں میں کوئی مشکل نھیں ھے۔ ابن عدی کا بیان ھے کہ ان کی روایتیں بھت اچھی ھیں ۔ لوگ ان سے روایتیں نقل کرتے ھیں اور یہ کھا جاتا ھے کہ ۱۵۹ھ میں ان کی وفات ھوئی ھے۔ [64]

Û±Û°Û” سلیمان بن راشدازدی : مذکورہ شخص عبداللہ بن خازم بکری ازدی ØŒ حمید بن مسلم ازدی اور  ابو کنود عبد الرحمن بن عبید Ú©ÛŒ روایتوں Ú©Ùˆ نقل کرتا Ú¾Û’Û” تاریخ طبری میں اس شخص سے ۲۰روایتیں نقل ھوئی ھیں جن میں اکثر Ùˆ بیشتر بالواسطہ ھیںوہ Û¸Ûµ ھتک زندہ رھے۔ [65]

۱۱۔ مجالد بن سعید ھمدانی : یہ شخص عامر شعبی ھمدانی سے روایتیں نقل کرتا ھے۔ اس کی روایت قصر بنی مقاتل کے سلسلے میں ھے ۔[66] مسلم بن عقیل کے ساتھ کوفیوں کی بے وفائی ، جناب مسلم علیہ السلام کی تنھائی اور غریب الوطنی ، آپ کا طوعہ کے گھر میں داخل ھونا ، ابن زیاد کا خطبہ ، بلال بن طوعہ کی خبر اور ابن زیاد کااشعث کے بےٹے کو جناب مسلم علیہ السلام سے لڑنے کے لئے بھیجنے کے سلسلے میں بھی” مجالد “کی روایتیں موجود ھیں لیکن وہ مرسل ھیں جن کو طبری نے کسی کی طرف مستند نھیں کیا ھے۔[67]

تاریخ طبری میں مجالد سے ۷۰ /خبریں نقل ھوئی ھیں جن میں سے اکثر و بیشتر شعبی کے حوالے سے ھیں۔ ابو مخنف اسے محدث کے نام سے یاد کرتے ھیں۔ [68]

ذھبی Ù†Û’ میزان الاعتدال میں”مجالد“ کا تذکرہ اس طرح کیا Ú¾Û’ : یہ مشھور اور صاحب روایت ھیں اور ”اشبح “نے ذکر کیا Ú¾Û’ کہ وہ خاندان رسالت Ú©Û’ پیرو تھے۔ مجالد Ú©ÛŒ وفات Û±Û´Û³Ú¾ میں ھوئی ۔اس Ú©Û’ بعد ذھبی، بخاری سے روایت کرتے ھیں کہ بخاری Ù†Û’ مجالد Ú©Û’ شرح حال میں ان سے روایت نقل Ú©ÛŒ Ú¾Û’ اور وہ شعبی سے اور وہ ابن عباس سے روایت نقل کرتے ھیں کہ ابن عباس Ù†Û’ کھا : جب بنت رسول(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) Ù†Û’ اس دنیا میں قدم رکھ کر اس دنیا Ú©Ùˆ منور کیا تو پیغمبر اسلام(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)  Ù†Û’ ان کا نام ”منصورہ “ رکھا۔ اسی وقت جبرائیل نازل ھوئے اور فرمایا : اے محمد !اللہ آپ پر تحفہٴ درودسلام بھیجتا Ú¾Û’ اور آپ Ú©Û’ گھر پیدا ھونے والی بچی Ú©Û’ لئے بھی ھدیہ درود Ùˆ سلام بھیجتا اورفرماتا Ú¾Û’: ” مااحب مولود احب الی منھا “ ھمارے نزدیک اس مولود سے زیادہ کوئی دوسرا مولود محبوب نھیں Ú¾Û’ لہٰذا خداوند عالم Ù†Û’ اس نام سے بھتر نا Ù… منتخب کیا Ú¾Û’Ø› جسے آپ Ù†Û’ اس بےٹی Ú©Û’ لئے منتخب کیا Ú¾Û’ ØŒ خدا Ù†Û’ اس کا نا م” فاطمہ“ رکھا ھے”  لانھا تفطم شیعتھا من النار“کیونکہ یہ اپنے شیعوں Ú©Ùˆ جھنم سے جداکرے Ú¯ÛŒ ،لیکن یہ حدیث ذھبی Ú©Û’ حلق سے کیسے اتر سکتی Ú¾Û’ لہٰذا انھو Úº Ù†Û’ فوراًاس حدیث Ú©Ùˆ جھٹلایا اور دلیل یہ پیش Ú©ÛŒ کہ بنت رسول Ú©ÛŒ ولادت تو بعثت سے قبل ھوئی Ú¾Û’Û” (اگر چہ ذھبی کا یہ نظریہ غلط Ú¾Û’ لیکن دشمنی اھل بیت اطھار میں وہ بے بنیاد حدیث Ú©Ùˆ بھی صحیح ما Ù† لیتے ھیں اور فضائل Ú©ÛŒ متواتر حدیث Ú©Ùˆ ایڑی چوٹی کا زور لگا کر ضعیف ثابت کر Ù†Û’ Ú©ÛŒ ناکام کوشش کرتے ھیں ) اسی حدیث Ú©ÛŒ بنیا د پر ذھبی Ù†Û’ کہہ دیا کہ وہ توشیعہ تھے۔ [69]

Û±Û²Û” قدامہ بن سعید بن زائدہ بن قدامہ ثقفی :قدامہ اپنے دادا زائدہ بن قدامہ سے روایتیں نقل کرتے ھیں۔قدامہ Ú©ÛŒ روایت Ú¾Û’ کہ محمد بن اشعث مسلم بن عقیل علیہ السلام سے جنگ Ú©Û’ لئے نکلا ،پھر جناب مسلم قید کئے گئے ØŒ آپ Ù†Û’ دار الامارہ Ú©Û’ دروازہ پر پانی طلب کیا اور آپ Ú©Ùˆ پانی پیش کیا گیا۔  [70] طبری Ù†Û’ ان کا ذکر کیا Ú¾Û’ لیکن ان Ú©Û’ باپ یا دادا سے استناد نھیں کیا اور ظاھراًیہ صحیح نھیں Ú¾Û’ کیونکہ قدامہ کوفہ میں ان واقعات Ú©Û’ رونما ھوتے وقت موجود Ú¾ÛŒ نھیں تھے وہ تو ان Ú©Û’ دادا ”زائدہ“تھے جو اس وقت وھاں موجود تھے اور عمر Ùˆ بن حریث Ú©Û’ ھمراہ کوفہ Ú©ÛŒ جامع مسجد میں ابن زیاد کا پرچم امن لھرارھے تھے ØŒ کیونکہ ابن زیاد Ù†Û’ یہ کھا تھا کہ مسلم سے جنگ Ú©Û’ لئے محمدبن اشعث Ú©Û’ ھمراہ بنی قیس Ú©Û’ Û·Û° جوان بھیجے جائیں [71] اور اس وقت زائدہ Ù†Û’ اپنے چچازاد بھائی مختار Ú©Û’ لئے سفارش Ú©ÛŒ تھی، [72] لیکن قدامہ بن سعید Ú©Ùˆ شیخ طوسی علیہ الرحمہ Ù†Û’ امام جعفر صادق علیہ السلام Ú©Û’ اصحاب میں ذکر کیا Ú¾Û’[73] جس Ú©ÛŒ تفصیل Ù¾Ú¾Ù„Û’ گذرچکی Ú¾Û’ لہٰذا وھاں دیکھاجائے Û”

Û±Û³Û” سعید بن مدرک بن عمارہ بن عقبہ بن ابی معیط اموی :یہ شخص اپنے دادا عمارہ بن عقبہ سے روایت نقل کر تا Ú¾Û’ کہ اس Ú©Û’ دادا Ù†Û’ اپنے غلام قیس Ú©Ùˆ اپنے گھر روانہ کیا تا کہ وہ پا Ù†ÛŒ Ù„Û’ کر آئے اور محل Ú©Û’ دروازہ پر Ú©Ú¾Ú‘ Û’ مسلم ابن عقیل Ú©Ùˆ ابن زیاد Ú©Û’ پاس Ù„Û’ جانے سے Ù¾Ú¾Ù„Û’ پا Ù†ÛŒ پلا دے۔[74] کتا ب Ú©ÛŒ عبارت Ú¾Û’: ”حد ثنی سعید Û”Û”Û” ان عمارہ بن عقبہ Û”Û”Û” “  ” سعید Ù†Û’ Ú¾Ù… سے حدیث نقل Ú©ÛŒ Ú¾Û’ Û”Û”Û” کہ عمارہ بن عقبہ ۔۔۔“اس عبارت سے یھی ظاھر Ú¾Ùˆ تا Ú¾Û’ کہ حدیث بغیر کسی سند Ú©Û’ بلا واسطہ نقل Ú¾Ùˆ رھی Ú¾Û’ لیکن یہ بھت بعید ھے۔ظاھر یھی Ú¾Û’ کہ سعید اپنے دادا عمارہ Ú©Û’ حوالے سے حدیثیں نقل کر تے ھیں۔ھمارے نزدیک پا Ù†ÛŒ لا Ù†Û’ Ú©Û’ سلسلے میں قدامہ بن سعید Ú¾ÛŒ Ú©ÛŒ روایت تر جیح رکھتی Ú¾Û’ جس میں اس بات Ú©ÛŒ صراحت Ú¾Û’ کہ پا Ù†ÛŒ عمر وبن حریث Ù„Û’ کر آیا تھا، نہ کہ عمارہ یا اس کا غلام۔ اس حقیقت کا تذکر ہ اس کتاب میں صحیح موقع پر کیا گیا Ú¾Û’Û”

Û±Û´Û” ابو جناب یحيٰ بن ابی حیہ وداعی کلبی : یہ شخص عدی بن حرملہ اسدی سے اور وہ عبد اللہ بن سلیم اسدی ومذری بن مشمعل اسدی سے اور وہ ھا Ù†ÛŒ بن ثبیت حضرمی سے روایتیں نقل کر تا Ú¾Û’Û” یہ روایتیں کبھی کبھی مرسل بھی نقل Ú¾Ùˆ ئی ھیںجن میں کسی سند کا تذکرہ نھیںھے۔ انھیںمیں سے ایک روایت جناب مسلم Ú©Û’ ساتھیوں کا ابن زیاد سے روبروھو نا، [75] ابن زیاد کاجناب مسلم اور جناب ھا Ù†ÛŒ Ú©Û’ سروں Ú©Ùˆ یزید Ú©Û’   پا س بھیجنا اور اس سلسلے میں یزید Ú©Ùˆ ایک خط لکھنا بھی Ú¾Û’Û”[76]

 Ø¬ÛŒØ³Ø§ کہ یہ بات Ù¾Ú¾Ù„Û’ گذرچکی Ú¾Û’ کہ ظاھراً ان واقعات Ú©Ùˆ ابو جناب Ù†Û’ اپنے بھائی ھانی بن ابی حیہ Ùˆ داعی کلبی Ú©Û’ حوالے سے نقل کیا Ú¾Û’ جس Ú©Ùˆ ابن زیاد Ù†Û’ جناب مسلم Ú©Û’ سراور اپنے نامے Ú©Û’ ساتھ یزید Ú©Û’ پاس بھیجا تھا۔ [77]تا ریخ طبری میں ۲۳روایتیں با لو اسطہ جنگ جمل، جنگ صفین اور جنگ نھروان Ú©Û’ سلسلے میں نقل ھوئی ھیں اور ۹روایتیں واقعہٴ کر بلا Ú©Û’ سلسلے میں ھیں جن میں سے پا Ù†Ú† بالواسطہ اور تین   مر سل ھیں، لیکن ظاھر یہ Ú¾Û’ کہ در حقیقت یہ تینو Úº روایتیں بھی مستند ھیں۔ان روایتوں سے یہ انداز ہ Ú¾Ùˆ تا Ú¾Û’ کہ وہ ان لو Ú¯ÙˆÚº میں سے نہ تھا جو دشمن Ú©Û’ لشکر میں تھے ،البتہ اس کا ان Ú©Û’ Ú¾Ù… عصروں میں شمار Ú¾Ùˆ تا Ú¾Û’ Û”



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 next