امامت پراُٹھائے جانے والے شبہات کے جوابات

استاد شعبان داداشی


٥۔ فتح مکہ کے روز، روزہ افطار کرنے کی مخالفت

٨ہجری ، ماہ مبارک رمضان میںپیامبر اکرم (ص) ۔ فتح مکہ کے لیے مدینہ سے نکلتے ہیں۔ جب کراع الغمیم کے علاقے میں پہنچے تو اپنے روزہ کو افطار کرلیا اور باقی سب اصحاب کو بھی حکم دیا کہ روزہ کو افطار کریں لیکن ان اصحاب میں سے چند لوگوں نے آپ (ص) ۔ کی بات نہیں مانی ۔ جب اس بات کی اطلاع پیامبر اکرم (ص) ۔ کو پہنچائی گئی تو آپ نے فرمایا: یہ لوگ گنہگار ہیں'' اولئک العماة''

یہ اصحاب کی پیامبر اکرم (ص) ۔ سے مخالفت کی چند باتیں ہم نے ذکر کیں جو پیامبر اکرم کے زمانے میں ان لوگوں نے کیں۔ جب آنحضرت (ص) ۔ اس دنیا سے تشریف لے گئے تو ان لوگوں کی پیامبر اسلام (ص) ۔ کے احکامات سے مخالفت کرنا اتنا زیادہ تھا کہ ان میں سے چند مخالفتوں کو مرحوم سید شرف الدین نے اپنی کتاب النص والاجتہاد میں ذکر کیا ہے ۔

کہ ان میں سے چند باتیں درج ذیل ہیں:

١۔ احادیث کی تعلیم اور ان کے نقل کرنے کی ممانعت۔

٢۔ حضرت فاطمہ الزہرا کو رسول خدا (ص) ۔ کی ملکیت سے ان کا حصہ دینے اور آیہ ارث کی مخالفت۔

٣۔ ذوی القربی کے حقوق کی مخالفت کرنا اور عترت اہل بیت کو غنایم جنگی کا خمس نہ دینا ۔

٤۔ زکوٰة کے پیسوں میں سے مولف القلوب لوگوں کا حصہ دینا ۔

٥۔ متعہ النساء اور حج تمتع کی ممانعت

٦۔ حی علیٰ خیرِ العمل کے جملہ کو اذان اور اقامت سے نکالنا ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 next