امامت پراُٹھائے جانے والے شبہات کے جوابات

استاد شعبان داداشی


یا یہا الذین آمنوا طیعوا اللہ و طیعوا الرسول و أولِی الامرِ مِنکم فأِن تنازعتم فی شی ئٍ فردوہ ِلیَ اللہِ و الرسولِ اِن کنتم تؤمِنون بِاللہِ و الیومِ الآخِرِ ذلکِ خیر و أحسن تأویلا (النسائ٥٩) ۔

(اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اور تم میں سے جو صاحبان امر ہیں ان کی اطاعت کرو پھر اگر تمہارے درمیان کسی بات میں نزاع ہو جائے تو اس سلسلے میں اللہ اور رسول کی طرف رجوع کرو اگر تم اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو یہی بھلائی ہے اور اس کا انجام بھی بہتر ہو گا) ۔

ان آیتوں سے پتہ چلتا ہے کہ کسی کو بھی خدا کے علاوہ دوسروں پر حکومت کرنے اور دوسروں کو اپنی اطاعت کی طرف دعوت دینے کا حق نہیں ہے ۔

۔ قرآن میں خداوند کی صفات میں سے ایک صفت خلیفہ کا انتخاب ہے ۔

و اِذ قال ربّک لِلملائکة اِِ ِنِّی جاعِل فِی الارضِ خلیفة قالوا ا تجعل فیہا من یفسِد فیہا و یسفکِ الدِماء و نحن نسبِح بحمدک و نقدِس لک قال ا ِنِّی ا علم ما لا تعلمون (البقرہ ٣٠) ۔

(اور جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا: میں زمین میں ایک خلیفہ (نائب ) ۔ بنانے والا ہوں، فرشتوں نے کہا: کیا تو زمین میں ایسے کو خلیفہ بنائے گا جو اس میں فسادپھیلائے گا اور خون ریزی کرے گا؟جب کہ ہم تیری ثنا کی تسبیح اور تیری پاکیزگی کا ورد کرتے رہتے ہیں، (اللہ نے) ۔ فرمایا:( اسرار خلقت بشر کے بارے میں) ۔ میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے) ۔

وا ِذِ ابتلیٰ ا ِبراہیمَ ربہُ بِکلماتٍ فأ تمّہنّ قال ا ِنِّی جاعِلکَ لِلناسِ ا ِماماً قال و مِن ذرّیّتی قال لا ینالُ عہدِی الظالِمینَ (البقرة١٢٤(

(اور( وہ وقت یاد رکھو ) ۔جب ابراہیم کو ان کے رب نے چند کلمات سے آزمایا اور انہوں نے انہیں پورا کر دکھایا، ارشاد ہوا : میں تمہیں لوگوں کا امام بنانے والا ہوں، انہوں نے کہا: اور میری اولاد سے بھی؟ ارشاد ہوا: میرا عہد ظالموں کو نہیں پہنچے گا ) ۔

یا داوودا ِنا جعلنٰک خلیفة فِی الارضِ فاحکم بین الناسِ بِالحقِ و لا تتبِعِ الہویٰ فیضِلک عن سبیلِ اللہِ اِن الذین یضِلون عن سبیلِ اللہِ لہم عذاب شدید بِما نسوا یوم الحِسابِ (ص٢٦) ۔

(اے داؤد!ہم نے آپ کو زمین میں خلیفہ بنایا ہے لہذا لوگوںمیں حق کے ساتھ فیصلہ کریں اور خواہش کی پیروی نہ کریں، وہ آپ کو اللہ کی راہ سے ہٹا دے گی، جو اللہ کی راہ سے بھٹکتے ہیں ان کے لیے یوم حساب فراموش کرنے پر یقینا سخت عذاب ہو گا ) ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 next