امامت پراُٹھائے جانے والے شبہات کے جوابات

استاد شعبان داداشی


 

جواب:

سنی و شیعہ، دونوں نے اسلامی معاشرہ میں رہبر کی ضرورت کو لازمی قرار دیا ہے ۔ شیعہ اس ضرورت کو ضرورت عقلی کہتے ہیں کہ جو خدا اور رسول (ص) ۔کی طرف سے معین کیا جاتا ہے ۔

سنی اس کو ضرورتِ نقلی کہتے ہیںجو اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ امام کا انتخاب کرنا لوگوں کی ذمہ داری ہے ۔ شیعوں کے دلائل کہ امام کا معین کرنا خدا اور رسول (ص) ۔ کی ذمہ داری ہے،درج ذیل ہیں:

حاکمیت میں وحدت:

حاکمیت میں وحدت اس بات کی طرف سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ خداوند ، خالق، مالک اور رب ہونے کی وجہ سے حقیقی معنوں میں حکومت کرنے کا حق اور سارے جہاںپر تصرف رکھتا ہے ۔وہ اس حکومت کرنے کے حق کو اس زمین پر اپنے نبی اور ولی کو دے سکتا ہے اور یوں خدا کی پیروی میں نبی اور ولی بھی جہان میں تصرف اور امر و نہی کا حق رکھتے ہیں۔

قلِ اللہم مٰلکِ الملکِ تؤتی الملک من تشاء و تنزِع الملک مِمن تشاء و تعِز من تشاء و تذِل من تشاء بِیدکِ الخیر اِنک علیٰ کلِّ شیئٍ قدیر (اٰل عمران26:(

(کہدیجیے اے اللہ ! (اے) ۔مملکت (ہستی ) ۔ کے مالک تو جسے چاہے حکومت دیتا ہے اور جس سے چاہے حکومت چھین لیتا ہے اور تو جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہے ذلیل کر دیتا ہے بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں ہے،بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے) ۔

النبِی ا ولیٰ بِالمؤمِنین مِن ا نفسِہِم وا زواجہ ا مہاتہم وأ ولوا الا رحامِ بعضہم ا ولیٰ بِبعضٍ فی کِتابِ اللہِ مِن المؤمِنین و المہٰجِرین ا ِلّا ان تفعلوا ِلیٰ ا ولِیائکِم معروفاً کان ذالکِ فِی الکِتابِ مسطوراً (الاحزاب6) ۔

) ۔ نبی مومنین کی جانوں پر خود ان سے زیادہ حق تصرف رکھتا ہے اور نبی کی ازواج ان کی مائیں ہیں اور کتاب اللہ کی رو سے رشتے دار آپس میں مومنین اور مہاجرین سے زیادہ حقدار ہیں مگر یہ کہ تم اپنے دوستوں پر احسان کرنا چاہو، یہ حکم کتاب میں لکھا ہوا ہے(



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 next