حضرات معصومین علیهم السلام کے منتخب اخلاق کے نمونے (2)



حضرت امام ہادی علیہ السلام نے فرمایا: خوش و خرّم رھو، اس کے بعد اس کو سواری سے اتارا اور اپنا مھمان بنا لیا، جب صبح ھوئی تو امام علیہ السلام نے اس سے فرمایا: تم سے ایک درخواست ھے اور ہرگز اس کی مخالفت نہ کرنا! اس عرب نے کہا: میں آپ کی مخالفت نھیں کروں گا۔

امام علیہ السلام نے ایک کاغذ پر اپنے قلم سے لکھا اور اقرار کیا کہ اس عرب کا مجھ پر قرض ھے، لیکن اس کی مقدار اس عرب کے قرض سے زیادہ تھی، اس کے بعد فرمایا: یہ تحریر لے لو، جب سامرہ پہنچو تو میرے پاس آنا، وہاں چند لوگ میرے پاس بیٹھے ھوں گے، اس تحریر کے ساتھ مجھ سے سختی سے اپنے پیسوں کا مطالبہ کرنا، خدا را ہرگز میری مخالفت نہ کرنا، چنانچہ اس عرب نے وہ تحریر لے کر کہاکہ : میں اسی طرح انجام دوں گا۔

جب حضرت امام ہادی علیہ السلام سامرہ پہنچ گئے، آپ کے پاس خلیفہ کے بہت سے دوست اور ان کے علاوہ دوسرے افراد بیٹھے ھوئے تھے کہ وہ عرب وارد ھوا اور اس نے وہ تحریر دکھائی اور مال کا مطالبہ کیا اور جس طرح امام علیہ السلام نے تاکید فرمائی تھی گفتگو کی۔

امام علیہ السلام نے اس سے نرمی کے ساتھ گفتگو کی اور اس کے ساتھ مہربانی کی اور اس سے معذرت چاھی اور ان کے قرض کو ادا کرنے اور اس کو خوش کرنے کا وعدہ کیا۔

امام علیہ السلام اور اس عرب کے اس واقعہ کی خبر متوکّل تک پہنچی، متوکّل نے حکم دیا کہ تیس ہزار درھم حضرت امام ہادی علیہ السلام کے لئے لے جاؤ، اور جب وہ درھم آپ کی خدمت میں پہنچائے گئے امام علیہ السلام نے ان کو ہاتھ نھیں لگایا یہاں تک کہ عرب آگیا، امام علیہ السلام نے اس سے فرمایا: یہ مال لے جاؤ اور اپنا قرض ادا کرو اور باقی کو اپنے اھل و عیال پر خرچ کرو اور ھمارے عذر کو بھی قبول کرو۔

اعرابی نے کہا: یابن رسول الله! خدا کی قسم، میری امید تو اس مال کا ایک تہائی حصہ تھی لیکن خدا جانتا ھے کہ اپنی رسالت کو کس جگہ قرار دے، چنانچہ اس نے مال لیا اور حضرت امام ہادی علیہ السلام کی خدمت سے رخصت ھوگیا۔[52]

فرزند کا نام رکھنا

ایوب بن نوح کہتے ھیں: میں نے حضرت امام ہادی علیہ السلام کی خدمت میں ایک خط یوں تحریر کیا: میری اھلیہ حاملہ ھے، آپ خدا سے دعا کریں کہ خدا مجھے لڑکا عنایت کرے، امام علیہ السلام نے مجھے خط کا جواب یوں دیا: جب وہ دنیا میں آجائے تو اس کا نام محمد رکھنا، چنانچہ خداوندعالم نے مجھے بیٹا عنایت کیا اور میں نے اس کا نام محمد رکھا۔[53]

 

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 next