حضرات معصومین علیهم السلام کے منتخب اخلاق کے نمونے (2)



علی بن عقبہ نے اپنے والد سے روایت کی ھے کہ انھوں نے کہا:

جب حضرت مہدی (عج) کا ظھور ھوگا، وہ عدل و انصاف کی حکومت کریں گے اور آپ کے زمانہ میں ظلم و جور کا خاتمہ ھوجائے گا۔۔۔ اور ہر شخص کو اس کا حق دیدیا جائے گا۔۔۔[64]

بارہ ائمہ(علیھم السلام) کی نص کے باب میں حضرت امیر الموٴمنین علیہ السلام نے پیغمبر اکرم (ص)سے بیان کیا کہ آنحضرت نے فرمایاکہ:

”ان میں سے آخری، میرا ھمنام  ھوگا جب وہ ظھور کرے گاتووہ زمین Ú©Ùˆ عدل Ùˆ انصاف سے اسی طرح بھردے گا جس طرح سے Ù¾Ú¾Ù„Û’ وہ ظلم Ùˆ ستم سے بھری ھوئی تھی“۔[65]

حضرت علی علیہ السلام نے پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) سے روایت کی ھے کہ آپ نے فرمایا:

ایک منادی ندا دے گا: یہ مہدی خلیفہ خدا ھے اس کی پیروی کرو، یہ زمین کو عدل و انصاف سے اسی طرح بھر دے گا جیسا کہ وہ ظلم و جور سے بھری ھوئی تھی،اوریہ اس وقت ھوگا اس زمانہ میں کہ جب دنیا میں ہر ج و مرج بھراحاکم ھوگا، بعض بعض دوسروں پر شب خون ماریں گے، نہ بزرگ چھوٹوں پر رحم کریں گے نہ طاقتور کمزوروں سے محبت کریں گے، اس موقع پر خداوندعالم اس کے ظھور کی اجازت دے گا“۔[66]

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

”سب سے پھلی چیز جو قائم کے عدل (و انصاف) کی ظاہر ھوگی یہ ھے کہ آپ کی طرف سے ایک منادی ندا دے گا کہ جس کا مستحب حج ھے وہ شخص طواف اور حجر اسود (کے استلام) کو واجب حج کرنے والے کے لئے چھوڑ دے“۔[67]

حضرت امام مہدی (عج) کے زمین کو عدل و انصاف سے بھرنے کے سلسلہ میں ایک سو بیس روایتنقل ھوئی ھیں۔

صلح اور امنیت



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 next