حضرات معصومین علیهم السلام کے منتخب اخلاق کے نمونے (2)



ابن عباس پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) سے حدیث نقل کرتے ھیں کہ آنحضرت (صلی الله علیه و آله و سلم) نے فرمایا:

”ان میں سے نواں میرے اھل بیت کا قائم اور میری امت کا مہدی ھوگا،شکل و صورت رفتار و گفتار میں سب سے زیادہ میری شبیہ ھوگا۔۔۔[60]

احمد بن اسحاق بن سعدسے روایت منقول ھے کہ میں نے ابو محمد حسن بن علی عسکری علیھما السلام سے سنا کہ فرمایا:

”خدا کا شکر ھے کہ میرے اس دنیا سے جانے سے پھلے مجھے میرا جانشین دکھا دیا جو خلقت اور اخلاق میں پیغمبر خدا (صلی الله علیه و آله و سلم) سے سب سے زیادہ مشابہ ھے۔[61]

کعب الاحبار نے قتادہ سے نقل کیا ھے:

”المَھْدِیُّ خَیْرُ النَّاِس۔۔۔مَحْبُوبُ الخَلائِقِ“۔[62]

”مہدی، لوگوں میں سب سے بہتر ۔۔۔ اور مخلوقات کا محبوب ھے“۔

انصاف اور عدالت پروری

حضرت علی بن موسی الرضا علیہ السلام سے کہا گیا:

یا بن رسول الله! تم اھل بیت (علیھم السلام) کا قائم کون ھے؟ فرمایا: میری نسل سے چوتھا فرزند، کنیزوں کی ملکہ کا فرزند، خداوندعالم اس کے ذریعہ زمین کو ستم سے پاک فرمائے گا، اور ہر ظلم سے پاک کرے گا۔۔۔ جب وہ ظاہر ھوگا تو زمین اس کے نور سے روشن ھوجائے گی، عدل و انصاف کی ترازو برقرار کی جائے گی، کوئی بھی کسی دوسرے پر ظلم نھیں کرے گا“۔[63]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 next