حضرات معصومین علیهم السلام کے منتخب اخلاق کے نمونے (2)



حضرت امیر الموٴمنین علیہ السلام فرماتے ھیں:

”جب ھمارا قائم قیام کرے گا۔۔۔ خدا کے بندوں کے دلوں سے دشمنی کا خاتمہ ھوجائے گا“۔[68]

حضرت اما محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:

”(جب تین سو اور چند ناصرین کے ساتھ امام علیہ السلام پوری دنیا پر حاکم ھوں گے اس وقت اگر) ایک کمزور بڑھیا بھی مشرق سے مغرب تک کا سفر کرے گی تو کوئی اس کو کچھ نھیں کھے گا۔۔۔[69]

علی بن عقبہ اپنے والد سے روایت نقل کرتے ھیں : ۔۔۔ اگر قائم قیام کرے ۔۔۔ راستے امن ھوجائیں گے۔[70]

عمومی رفاہ و سکون

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ھیں:

”ھم اھل بیت کے قائم کو جو شخص بھی دیکھ لے گا اس کی آنکھوں کا درد ختم ھوجائے گا اور ناتوان اگر آپ کو دیکھ لے گا تو توانا اور قدرت مند ھوجائے گا“۔[71]

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ھیں:

”جب ھمارا قائم قیام کرے گا، تو تم میں سے اگرکوئی ایک شخص کسی کو تلاش کرے گاتاکہ کچھ مال اسے پہنچا ئے اور اپنے ذمہ واجب زکوٰة ادا کردے لیکن اسوقت اسے کوئی نھیں مل پائے گا کہ زکوٰة ادا کردے، اور لوگ جو کچھ خداوندعالم نے اپنے فضل و کرم سے انھیں عطا کیا ھے اسی میں بے نیاز ھوں گے۔۔۔“[72]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 next