حضرات معصومین علیهم السلام کے منتخب اخلاق کے نمونے (2)



”جب ھمارا قائم قیام کرے گاتو خداوندعالم ھمارے شیعوں کی بینائی اور سماعت میں اضافہ کرے گا یہاں تک کہ ان کے اور قائم (آل محمد(ع)) کے درمیان کسی وسیلہ (اور آلہ) کی ضرورت نھیں ھوگی اور اس سے گفتگو کریں گے اور وہ (شیعہ) بھی سنیں گے اور انھیں دیکھیں گے بھی“۔[85]

حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:

”علم و دانش کے ۲۷ حصے ھیں، اور جو کچھ تمام انبیاء علیھم السلام لے کر آئے ھیں وہ اس کے صرف ۲ حصے ھیں، جبکہ عوام الناس صرف دو حصوں سے زیادہ نھیں جانتے، جس وقت ھمارے قائم کا ظھور ھوگا تو ان ۲۵/ حصوںکے علم کو بھی لوگوں کو تعلیم دیں گے اور ان دو حصوں کو بھی ان میں ضمیمہ کردیں گے جس کے بعد تمام ۲۷ حصوں کا علم نشر فرمائیں گے“۔[86]

آخری موازنہ

حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:

”ھماری حکومت آخری حکومت ھوگی اور کوئی بھی صاحب حکومت خاندان ایسا باقی نھیں بچے گا جو ھماری حکومت سے پھلے حکومت نہ کر چکا ھوگا تاکہ جب ھماری حکومت قائم ھو اور اس کے نظام اور طور و طریقہ کو د یکھ کر یہ نہ کھے کہ اگر ھم بھی حکومت کرتے تو اسی طرح عمل کرتے، اور یہ وھی قول خداوندی ھے : ”عاقبت صرف (مخصوص) متقین کے لئے ھے“۔[87]

کس طرح حضرت امام مہدی (عج) کو سلام کریں ؟

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

”السَّلامُ عَلَیْکُمْ یَا اٴَھْلَ بَیْتِ الرَّحْمَةِ وَالنَّبُوَّةِ، وَمَعْدِنَ الْعِلَمِ، مَوضِعَ الرِّسالَةِ، السَّلامُ عَلَیْکَ یَا بَقِیَّةَ اللّٰہِ فِی اٴَرْضِہِ۔“

” سلام ھو تم پر اے اھل بیت رحمت و نبوت، سر چشمہ علم، قرار گاہ رسالت، سلام ھو تم پر اے زمین میں بقیة الله “۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 next