آداب معاشرت رسول اکرم (ص )



آپ بچہ کو ویسے ھی رہنے دیتے و ہ مکمل طور سے پیشاب کر لیتاتھا اس کے بعد لوگ بچہ کو لیکر چلے جا تے تھے وہ حضرت کوکبیدہ خاطر نھیں پاتے تھے پھرحضور(ص) اپنے لبا س کو پاک کرلیتے تھے۔(۱۸)

جب آپ سو اری کے او پرھو تے تو کسی کو اجازت نہ دیتے کہ ساتھ پیدل چلے یا اسے اپنے ساتھ بیٹھالیتے تھے اور اگر وہ نہ بیٹھتا تو فر ماتے:

”تم آگے آگے چلو فلاں جگہ میرا انتظار کرنا!“(۱۹)

آنحضرت(ص) کاعفو:

کتاب الاخلاق میں ابوالقاسم کو فی سے مروی ھے:آنحضرت(ص) نے کبھی کسی سے انتقام نہ لیا جس سے اذیت پہنچتی اسے معاف کر دیتے تھے۔(۲۰)

ھمنشینی کے آداب:

مکارم الاخلاق میں مروی ھے:جب کو ئی شخص آنحضرت(ص) کی خد مت میں آ کر بیٹھتا تو جب تک وہ نھیں اٹھتا تھا حضور(ص) اپنی جگہ سے نھیں اٹھتے تھے۔(۲۱)

اصحاب کی مزاج پرسی:

مذکورہ کتا ب میںمر وی ھے:جب آنحضرت(ص) اپنے کسی صحابی کو تین دنوں تک نہ دیکھتے تو اس کی خیریت معلو م کر تے اگر وہ سفر میں ھو تا تودعا کرتے اگر سفر میں نہ ہوتا تو اس کی ملاقات کے لئے جا تے اور اگر بیمار ہوتا تو عیادت کے لئے جاتے۔(۲۲)

انس بن ما لک کا بیان ھے:میں نے خادم ونوکر کے عنوان سے نو(۹)سال تک آنحضرت(ص) کی خد مت کی مجھے یاد نھیں کہ اس مدت میں کبھی مجھ سے یہ فر مایا ہو: ”یہ کا م کیو ں نھیں کیا؟ “



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 next