حضرت علی عليه السلام کے خصوصی امتهازات



حب عليبن اٴبي طالب یاٴکل السیئات کما تاٴکل النارُ الحطب۔[31]

حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی محبت گناھوں کو اس طرح کھا جاتی ھے جس طرح آگ خشک لکڑی کو راکھ بنا دیتی ھے ۔

حضرت ابن عباس کھتے ھیں کہ حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو دےکھ کر ارشاد فرمایا :

لایحبک اِلا موٴمن ولا یبغضُک اِلّا منافق مَن اٴحبک فقد اٴحبني و مَن اٴبغضک فقد اٴبغضني وحبیبی حبیب اللہ و بغےضي بغیض اللہ، ویل لمن اٴبغضک بعدي۔

آپ(ع) سے فقط مومن ھی محبت کرسکتا ھے اور فقط منافق ھی آپ سے بغض رکھتا ھے۔

جس Ù†Û’ آپ (ع)سے محبت Ú©ÛŒ اس Ù†Û’ مجھ سے محبت Ú©ÛŒ جس Ù†Û’ آپ Ú©Û’ ساتھ بغض رکھا۔ اس Ù†Û’ میرے ساتھ بغض رکھا میرا محب اللہ کا دوست Ú¾Û’ اور میرے ساتھ بغض رکھنے والا اللہ Ú©Û’ ساتھ بغض رکھنے والا Ú¾Û’Û”  اس شخص Ú©Û’ لئے ھلاکت وتباھی Ú¾Û’ جو میرے بعد آپ(ع) Ú©Û’ ساتھ بغض رکھے گا۔[32]

۱۴۔فضائل علی (ع):

یہ وہ خصوصیات و فضائل ھیں جن کی وجہ سے حضرت علی علیہ السلام تمام لوگوں سے ممتاز دکھائی دیتے ھیں۔ اللہ تعالی نے واضح طور پر حضرت علی علیہ السلام کے فضائل بیان کرنے کا ارادہ فرمایا ھے۔

 Ø§Ø¨ÙˆØ³Ø¹ÛŒØ¯ خدری کھتے ھیں کہ Ú¾Ù… حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©Û’ ساتھ تھے لیکن راستہ میںحضرت علی علیہ السلام کا جوتا ٹوٹ گیا۔

 Ø§Ù“Ù¾ Ú¾Ù… سے پیچھے رہ گئے اور جوتا سلنے Ù„Ú¯ گئے۔ (Ú¾Ù… Ù†Û’ )تھوڑا فاصلہ Ú¾ÛŒ Ø·Û’ کیا تھا کہ حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ ارشاد فرمایا کہ تم میں سے کون Ú¾Û’ جو قرآن Ú©ÛŒ تفسیر کرے‘اس Ú©ÛŒ تنزیل باریکیوں Ú©Û’ ساتھ بیان کر سکے Û”Ú©Ú†Ú¾ لوگ آپ (ص)Ú©Û’ قریب آئے ان میں حضرت ابوبکر اور حضرت عمر بھی تھے۔

حضرت ابو بکر نے کھاوہ میں ھوں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 next