حضرت علی عليه السلام کے خصوصی امتهازات



طبرانی اورابن ابی حاتم جناب ابن عباس سے روایت بیان کرتے ھیں Û” یاایھاالذین  امنو ا ۔اللہ تعالی Ù†Û’ حضرت علی علیہ السلام Ú©ÛŒ شان میں نازل کیا کیونکہ آپ(ع) مومنوں Ú©Û’ امیر اور سردار ھیں اور اللہ تعالی Ù†Û’ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©Û’ اصحاب Ú©Ùˆ اور مقام پر رکھا جب کہ حضرت علی علیہ السلام کا ذکر فقط خیر Ú©Û’ ساتھ کیا۔[26]

۱۱۔آپ Ú©Û’ لئے سورج کا پلٹنا  :

ھم حضرت علی علیہ السلام کے امتیازات کا کیا ذکر کریں اور آپ کی کس کس خصوصیت کو بیان کریں بے شک آپ کے فضائل روز روشن کی طرح عیاں ھیں ھمارا کام تو فقط صاحبان عقل و علم کو یاد دلانا ھے ۔

 Ø§Ø¨Ù† حجر صواعق محرقہ میں کھتے ھیں کہ آپ(ع) Ú©Û’ کرامات Ùˆ معجزات روز روشن Ú©ÛŒ طرح واضح ھیں اور ان میں سے ایک یہ Ú¾Û’ کہ آپ (ع)Ú©Û’ لئے سورج پلٹا  جب انبیاء Ú©Û’ سردار حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے حجرہ میں تشریف فرما تھے اور آپ کا سر اقدس حضرت علی علیہ السلام Ú©ÛŒ گود میں تھا اورآپ پر وحی نازل Ú¾Ùˆ رھی تھی حضرت علی علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©Û’ ساتھ راز Ùˆ نیاز میں مصروف تھے آپ Ù†Û’ نماز عصر نھیں Ù¾Ú‘Ú¾ÛŒ تھی کہ سورج غروب Ú¾Ùˆ گیا حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ دعا Ú©Û’ لئے ہاتھ بلند کئے اور بارگاہ خداوندی میں عرض کی۔

 Ø¨Ø§Ø±Ø§Ù„ہا!

 Ø§Ú¯Ø± یہ تیری اور تیرے رسول Ú©ÛŒ اطاعت میں مصروف تھے توان Ú©Û’ لئے سورج Ú©Ùˆ پلٹا دے چنانچہ سورج غروب ھونے Ú©Û’ بعد دوبارہ طلوع Ú¾Ùˆ گیا Ú¾Û’ØŒ ابن حجر کھتے ھیں کہ طلحاوی اور قاضی اپنی کتاب شفا میں اس حدیث Ú©ÛŒ صحت Ú©Û’ قائل ھیں اور شیخ الاسلام ابو زرعہ (الرازی)Ù†Û’ ا س حدیث Ú©Ùˆ حسن کھاھے۔[27]

ھم یہ عرض کرتے ھیں کہ حضرت علی علیہ السلام کے تمام فضائل کے باوجود کیا اب بھی غیروں کو ان کے برابر لایا جاسکتا ھے ؟

 Ø§Ø¨ÛŒ لیلہ غفاری کھتے ھیں کہ میں Ù†Û’ حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©Ùˆ یہ فرماتے ھوئے سنا:

ستکون من بعدی فتنہ فاذا کان ذلک فآلزموا علي بن اٴبيطالب اِنّہ اٴوّلُ Ù…ÙŽÙ† یراني واٴوّلُ Ù…ÙŽÙ† ےصافحُني یومَ القیامہ ÙˆÚ¾Ùˆ معي في السماء ِالعلیا Ùˆ Ú¾Ùˆ الفاروق بین الحق والباطل۔      

عنقریب میری وفات کے بعدایک فتنہ برپا ھوگا جب اس طرح ھو تو تم حضرت علی(ع) ابن ابی طالب(ع) کے دامن سے متمسک رھنا کیونکہ یہ سب سے پھلے مجھ سے ملاقات کریں گے اور قیامت کے دن سب سے پھلے مجھ سے مصافحہ کریں گے اور میرے ساتھ آسمان ا علیٰ پر ھونگے اور یھی حق اور باطل کے درمیان فرق کرنے والے ھیں ۔[28]

۱۲۔حق اور علی ساتھ ساتھ:

حق علی کے ساتھ اور علی حق کے ساتھ ھیں سیرت حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی طرف متوجہ ھونے سے آپ کو بھت سے شواھد مل جائیں گے جو آپ کے سب سے افضل ھونے اور حضرت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد مقام خلافت کے زیادہ حق دار ھونے پر دلالت کرتے ھیں اس سے آپ کو حق کا علم ھو جائے گا ترمذی اپنی صحیح میں حضرت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت بیان کرتے ھیں کہ آپ نے فرمایا:

رحم اللّہ علیاً اللّھم ادرِ الحقَ معہ حیث دار ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 next