امام مهدی (ع) کی معرفت کے دلائل



۲۔ حضرت امام مھدی کے چچا جعفر بن علی نے اس بات کی گواھی دی ھے کہ ان کے بھائی ( امام حسن عسکری علیہ السلام ) کے کوئی فرزند نھیںتھا اور ایسے مسائل میں چچا کی گواھی خاص اھمیت رکھتی ھے ۔

۳۔ شیعہ حضرات جیسا کہ دعویٰ کرتے ھیں کہ امام عسکری علیہ السلام نے اپنے بیٹے کو غیر خواص سے چھپایا ( یعنی صرف خاص لوگوں ھی کو معلوم تھا) تو آپ نے ایسا کیوں کیا؟جب کہ اس زمانہ میں آپ کے اصحاب بہت زیادہ تھے اور ھر طرح کی طاقت و توانائی رکھتے تھے جب کہ گذشتہ ائمہ علیھم السلام جو اموی وعباسی حکام کے زمانے میں زندگی کرتے تھے اور اس وقت کے

حالات زیادہ خراب تھے ،لیکن ان میں سے کسی نے بھی اس طرح اپنی اولاد کو نھیں چھپایا ۔

۴۔ تاریخ میں ایسا کوئی ذکر نھیں ھے جس میں امام حسن عسکری علیہ السلام کا کوئی فرزند هو اور نہ ھی کسی نے اس طرح کی روایت کی ھے ۔

 Ø§Ù†Ú¾ÛŒÚº چار دلیلوں Ú©Û’ ذریعہ امام مھدی بن الحسن عسکری Ú©ÛŒ ولادت کا انکار کرتے ھیں Û”

قارئین کرام ! ھم ان چار دلیلوں کے جواب مختصر طور پر بیان کرتے ھیں تاکہ حق و حقیقت واضح هوجائے ۔

پھلی دلیل کا جواب :

امام علیہ السلام کا اپنی والدہ گرامی Ú©Ùˆ وصیت کرنا دلیل نھیں هوسکتا کہ امام Ú©Û’ کوئی فرزند نہ هو، امام علیہ السلام اس وصیت Ú©Û’ ذریعہ دشمنوں Ú©ÛŒ نظروں Ú©Ùˆ امام مھدی Ú©ÛŒ طرف سے ہٹا نا چاہتے تھے اور دشمن Ú©Ùˆ Ø´Ú© Ùˆ شبہ میں ڈالنا چاہتے تھے کہ ان Ú©Û’ کوئی اولاد Ú¾Û’ یا نھیں؟  اور آپ Ù†Û’ عمداً   اس طرح کا Ø´Ú© ایجاد کیا تاکہ حکومت وقت اس وصیت Ú©Ùˆ دیکھ کر مزید Ø´Ú© Ùˆ شبہ میں Ù¾Ú‘ جائے Û”[46]

امام حسن عسکری علیہ السلام نے گویا اپنے جد امام جعفر صادق علیہ السلام کی روش پر عمل کیا کیونکہ امام صادق علیہ السلام نے اپنی وفات کے وقت درج ذیل پانچ افراد کے لئے وصیت کی:

۱۔منصورعباسی۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 next