امام مهدی (ع) کی معرفت کے دلائل



 Û²Û” ربیع Û”

Û³  Ùˆ  Û´ Û” قاضی مدینہ اور اس Ú©Û’ ساتھ ان Ú©ÛŒ زوجہ حمیدہ Û”

۵۔ اپنے فرزند امام موسیٰ کاظم (علیہ السلام) ۔

کیونکہ امام صادق علیہ السلام اپنے اس کام سے دشمنوں کی نظروں کو اپنے فرزند موسیٰ کاظم علیہ السلام سے ہٹانا چاہتے تھے۔[47]

اور اگر صرف امام موسی کاظم علیہ السلام ھی کو وصیت فرماتے تو پھر بنی عباس کا رویہ کچھ اور ھی هوتا چنانچہ جب منصور عباسی کو امام صادق علیہ السلام کی وفات کی خبرپهونچی تو مدینہ میں اپنے والی کو خط بھیجا اور لکھا جو شخص بھی امام علیہ السلام کا وصی هو اس پر زندگی تنگ کردی جائے ،چنانچہ والی مدینہ نے اپنی تحقیق کے بعد منصور کو خط لکھا کہ امام (علیہ السلام ) کے پانچ وصی ھیں ، جن میں سب سے پھلے اور مھم خود جناب خلیفہ ھیں، لہٰذا امام علیہ السلام نے اپنی اس سیاست کے تحت اپنے فرزند موسی کاظم علیہ السلام کو آزار و اذیت سے بچالیا۔

دوسری دلیل کا جواب :

جعفر بن علی ( امام حسن عسکری کے بھائی ) ایک عام انسان تھے اور ان سے بھی خطاو نسیان اور باطل دعوی کا امکان ھے ، اور وہ گویا قابیل کے مشابہ تھے جس نے اپنے بھا ئی ھابیل کو قتل کرڈالا، یا جناب یعقوب علیہ السلام کے لڑکوں کی طرح جنھوں نے اپنے بھائی (جناب یوسف ) کو کنویں میں ڈال دیا اور جھوٹی قسمیں کھانے لگے کہ ان کو بھیڑیا کھا گیا ۔

جعفر کا خیال یہ تھا چونکہ میرے بھائی کے کوئی اولاد نھیں ھے لہٰذا اگر وہ ان کا انکار کریں گے تو وہ امام هوجائیں گے اور ان کے پاس بیت المال اکٹھا هوجائے گا لیکن خدا وند عالم کا ارادہ ھر چیز پر غالب هوتا ھے، جو وہ چاہتا ھے وھی هوتاھے۔

چنانچہ ایک مدت بعد (جعفر) اپنے کئے پر شرمندہ هوے اور توبہ کی یھاں تک کہ جعفر تواب کے نام سے مشهور هوئے ۔

قارئین کرام !   چچا کا بھتیجہ Ú©Û’ مقابلہ میں آجانا کوئی عجیب چیز نھیں Ú¾Û’ کیونکہ ابو لھب Ùˆ عباس دونوں اپنے بھتیجے(حضرت) محمد(  صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم) Ú©Û’ مقابلہ میں آگئے اور ان Ú©ÛŒ نبوت کا انکار کیا اور آنحضرت  صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلمکی طرف سحر وجنون Ú©ÛŒ نسبت دی، آپ سے مقابلہ Ú©Û’ لئے لشکر آمادہ کیا اور آپ Ú©ÛŒ دشمنی میں مختلف کا رنامے انجام دیئے۔

تیسری دلیل کاجواب :

امام عسکری علیہ السلام کا اپنے فرزند کے مسئلہ کو چھپانا ، ایک اھم مسئلہ تھا چونکہ امام عسکری جانتے تھے کہ یہ مشهور هوچکا ھے کہ اھل بیت میں سے بارھواں امام، تلوار کے ساتھ قیام کرے گا اور باطل حکومتوں کو ختم کرکے حق کی حکومت قائم کرےگا اسی وجہ سے اس وقت کے تمام حکام خوف زدہ تھے لہٰذا آپ کی شناخت کے بعد آپ کو قتل کرنے کے درپے هوجاتے ۔

اسی وجہ سے امام عسکری علیہ السلام کے لئے ضروری تھا کہ اپنے بیٹے مھدی کو خاص افراد کے علاوہ دوسرے لوگوں سے چھپائیں تاکہ محفوظ رہ سکیں ، اور اس بات کی وضاحت و تائید اس وقت هوتی ھے،جب امام علیہ السلام کی شھادت کے بعد خلیفہ نے حکم دیا کہ امام علیہ السلام کے گھر میں پهونچ کر سب بچوں اور غلاموں کو پکڑ لو۔[48]اور اگر واقعا حکم خدا سے محمد بن الحسن (امام مھدی ) مخفی نہ هوتے تو ان کوبھی قتل کردیا جاتا ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 next