امام مهدی (ع) کی معرفت کے دلائل



گویاامام حسن عسکری (ع) کا یہ فعل ،مادر حضرت موسیٰ علیہ السلام کی طرح تھا کہ جب ان پر وحی نازل هوئی کہ حضرت موسی (ع) کو (صندوق) میں چھپا دیا جائے ،کیون کہ فرعون سے ان کو خطرہ ھے جیسا کہ قرآن مجید میں بھی بیان هو ا ھے، لیکن گذشتہ ائمہ علیھم السلام کا ایسا نہ کرنا اس وجہ سے تھا کہ ان کا قیام تلوار کے ذریعہ نھیں تھا بلکہ حالات زمانہ کے لحاظ سے ھی ان کی ذمہ داریاں تھیں ۔

اسی وجہ سے بعض ائمہ محفوظ اور آزاد تھے اگرچہ صحیح معنی میں امان اور آزاد نہ تھے ۔

چوتھی دلیل کا جواب :

شرع مقدس میں کسی کی اولاد، دایہ کے قول یا ولادت کے وقت حاضر عورتوں کی کہنے یا باپ کے اعتراف سے یا دو مسلم افراد کے اقرار سے کہ یہ فلاں کا بیٹا ھے ثابت هوجاتی ھے ، لہٰذا یہ تمام پھلو اس سلسلے میں موجود ھیں ۔

چنانچہ جناب حکیمہ بنت امام جواد علیہ السلام نے دایہ کے فرائض انجام دئے ھیں اور ولادت (مھدی ) پر گواھی دی ھے ۔

اسی طرح امام عسکری علیہ السلام نے اپنے خاص اصحاب کے سامنے اپنے فرزند کے بارے میں اقرار کیا [49]

اسی طرح یکے بعد دیگرے مسلمانوں نے (نسل در نسل) اس کی روایت کی ھے اور اس کی صحت کی گواھی دی ھے، شیعہ امامیہ اجماع کے ساتھ ساتھ بہت سے موٴلفین و مورخین نے بھی خبر ولادت کی روایت کی ھے مثال کے طور پر چند افراد کے اسماء گرامی درج کئے جاتے ھیں :

۱۔محمد بن طلحة الشافعی المتوفی ۶۵۲ھ[50]

۲۔ سبط ابن الجوزی المتوفی۵۵۴ھ[51]

۳۔ الکنجی الشافعی المتوفی ۶۵۸ھ[52]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 next