انسانی رفعت

علامہ سید علی نقی نقوی(نقن)


پھر آپ نے قید و بند کے اسی شکنجہ میں جو وقتاً فوقتاً رھا کیا معارف اسلامی کی خدمت بھی جاری رکھی ۔ چنانچہ بعض آپ کے احادیث شیعہ جوامع حدیث میں درج ھیں اور بعض کتب اھل سنت میں بھی درج ھیں ۔ تفصیل کے لئے ھمارا رسالہ ”حسن عسکری(ع)“ دیکھئے جو امامیہ مشن سے شائع ھوا ھے ۔ اسی طرح آپ کے تلامذہ نے بھی آپ کے افاداتِ علمی مرتب کئے ھیں ان کا تذکرہ بھی مذکورہ رسالہ میں ملاحظہ ھو ۔

امام منتظر عجّل اللہ فرجہ الشر یف

یہ سلسلھٴ آل محمد کی آخری کڑی خود مادی نگاھوں سے اوجھل ھے پھر اس کی سیرت زندگی کا اس زمانہ کی مادی ذھنیت والے کو اندازہ ھی کیونکر ھو سکتا ھے؟

بے شک ھم قطعی دلائل کی بنا پر چونکہ آپ کے وجود اور غیبت کو تسلیم کرنے پر مجبور ھیں اور آپ کو انھی مقاصد کا محافظ جانتے ھیں جن کے آپ کے اسلاف کرام ھمیشہ محافظ رھے اس لئے ھم یقین رکھتے ھیں کہ آپ پردہ غیب میں بھی ان فرائض کو انجام دے رھے ھیں جو بحیثیت منصب آپ کے ذمہ ھیں ۔

اس سلسلہ میں آپ کے عمل کو اپنے آبائے طاھرین علیھم السلام کی زندگی کے ساتہ جو مماثلت ھے اس پر ھم نے اپنے رسالہ ”وجود حجت“ (شائع کردہ امامیہ مشن لکھنوٴ) میں کافی تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی ھے جس کا ھر شخص مطالعہ کر سکتا ھے ۔ والّسلام!

 

علی نقی النقوی ۔

۶ رجب ۱۳۷۶ ہ (لکھنوٴ)

 

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22