تقویٰ اور رزق کا تعلق



تیسرے آدمی نے کھا میں نے ایک شخص کوتھوڑے چا ول کی اجرت پراجیرکیا جب کام مکمل ھوگیا تو اس نے اجرت کا مطالبہ کیا میں نے اجرت پیش کردی لیکن دہ چھوڑ کر چلا گیا میں اسی سے کاشت کرتا رھا یھاں تک کہ اسکی قیمت سے بیل اور اسکا چرواھاخرید لیا۔ایک دن وہ مزدور آیا اور مجھ سے کھا:خدا سے ڈرو اور میرا حق مجھے دے دو۔میں نے کھا جاؤوہ بیل اور چرواھا لے لو اس نے پھر کھا خدا سے ڈرو اور میرا مذاق مت اڑاؤ۔میں نے کھا میں ھرگز مذاق نھیں کررھا ھوں یہ بیل اور چرواھا لے لو۔چنانچہ وہ لے کر چلاگیا۔پروردگار میرا یہ عمل اگر تیرے لئے تھاتوھمارے لئے بقیہ راستہ کھول دے ۔ الله نے راستہ کھول دیا۔[9][9]

۳۔کففت علیہ ضیعتہ

اس جملہ کے دو معنی ھوسکتے ھیں کیونکہ”کف“ جمع کرنے اوراکٹھاکرنے کے معنی میں بھی ھے اور یھی لفظ منع کرنے اورروکنے کے معنی میں بھی استعمال ھوتا ھے لہٰذاپھلے معنی کے لحاظ سے اس جملہ” و کففت علیہ ضیعتہ“کے معنی یہ ھوں گے ”میں اس کے درھم برھم امور کو جمع کردوں گا اس کے سامان واسباب کانگھبان ،اسکے امور کا ذمہ دار اور اسکی معیشت کا ضامن ھوں“ابن اثیر اپنی کتاب ”النھایة“میں ”کف“کے معنی کے بارے میں تحریر کرتے ھیں کہ احتمال ھے کہ یہ لفظ ”جمع کرنے “کے معنی میں ھو جیسے کہ حدیث میں آیا ھے:

< الموٴمن اٴخ الموٴمن یکفّ علیہ ضیعتہ>[10][10]

 â€Ø§ÛŒÚ© مومن دوسرے مومن کا بھائی Ú¾Û’ جو اسکے سرمایہ Ú©Ùˆ اسکے لئے اکٹھاکرکے رکھتا Ú¾Û’ “

اسکے دوسرے معنی منع کرنا،روکنا اور دفع کرنا ھیں جیسے :

<کفّہ عنہ فکفّ، اٴی دفعہ وصرفہ ومنعہ،فاندفع وانصرف،وامتنع>

اس نے اسکو روکا یعنی اسکا دفاع کیا منع کیا اور واپس پلٹایا تو وہ دفع ھوگیا ،پلٹ گیا اور رک گیا اس معنی کے لحاظ سے مذکورہ حدیث کے معنی یہ ھونگے :

”میں نے اسکی بربادی کو دفع کردیا اور اسکی بربادی اور اسکے درمیان حائل ھوگیا اور اسے ھدایت دیدی اور راستے کے تمام نشانات واضح و روشن کردئے“[11][11]

علامہ مجلسی(رح)نے اس فقرہ کی تفسیر میں اپنی کتاب بحار الانوار میں تحریر کیا ھے :کہ اس جملہ میں چند احتمالات پائے جاتے ھیں :۱۔وہ معنی جو ابن ثیر نے نھایہ میں ذکر کئے ھیں یعنی اسکے درھم برھم معاملات معیشت کو سمیٹ دو نگااور اسمیں ”علیٰ“کے ذریعہ جو تعدیہ ھے اسکی بنا پر،برکت اور شفقت و غیرہ کے معنی میں ھے یا”علیٰ “الیٰ کے معنی میں ھے جسکی طرف نھایہ میں اشارہ موجود ھے البتہ اس صورت میں برکت وغیرہ کے معنی مراد نہ ھونگے“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 next