اسلام کے فقہی مذاہب ، مشکلات فقر کے مقابل

محمد اسماعیل توسلی


   ب :Û”           زکات پیروان اہلبیت (علیهم السلام) ( شیعہ ) Ú©ÛŒ حدیثی اور فقہی کتابوں میں

          وجوب زکات Ú©Û’ سلسلہ میں عبد اللہ بن سنان امام صادق علیہ السلام سے نقل کرتے ہیں جب آیت زکات< خذ من اموالھم صدقة تطھرھم Ùˆ تزکیھم بھا۔۔۔ >  Û³  ماہ رمضان میں نازل ہوئی تو رسول خدا صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم Ù†Û’ منادی Ú©Ùˆ Ø­Ú©Ù… دیا کہ لوگوں میں یہ اعلان کردے کہ پرور دگار عالم Ù†Û’ جس طرح تم پر نماز واجب قرار دی ہے اسی طرح زکات بھی واجب Ú©ÛŒ ہے Û” Û´ 

----------------------------------------------

۱ ۔لترغیب والترغیب فی حدیث الشریف ، ج / ۱ ص / ۵۴۰ ، ح / ۱۰ ، ۱۱ ، ۱۲، حافظ ابو محمد منذری ، بیروت دا احیاء التراث العربی ۱۳۸۸ ء ھ

Û²Û” ابن قدامہ ØŒ المغنی ØŒ ( بیروت دار الکتاب العربی ) ج / Û² ص / ۴۳۵، محمد بن الشربینی مغنی المحتاج فی شرح المنھاج (بیروت دار احیاء التراث العربی ) Û±Û³Û·Û· ئھ ج / Û± ص /  Û³Û¶Û¸ ØŒ سید سابق ØŒ فقہ السنة دار الکتاب العربی ( بیروت ) ج / Û± ص/ Û³Û¶Û¸Û”

۳۔ سورہ توبہ / ۱۰۳

۴۔ محمد بن حسن حر عاملی ، وسائل الشیعہ الیٰ مسائل الشریعة ( موسسة آل البیت (علیهم السلام) لاحیاء التراث ۱۴۱۳ء ھ ج/۹ ص /۹ح /۱

          دوسری روایت میں عبد اللہ بن سنان امام علیہ السلام سے نقل کرتے ہیں ” پر وردگار عالم Ù†Û’ جس طرح نماز Ú©Ùˆ واجب قرار دیا ہے اسی طرح زکات بھی واجب قرار دی ہے لہٰذا اگر کوئی شخص زکات کا مال حمل کرے اور علی الاعلان ادا کرے تو کوئی مضائقہ نہیں اس لئے کہ پروردگار عالم Ù†Û’ امیروں Ú©Û’ اموال میں اس مقدار میں فقراء Ú©Û’ لئے حق قرار دیا ہے جو ان Ú©Û’ لئے کافی ہو اور اگر اللہ Ú©ÛŒ نگاہ میں فقراء Ú©Ùˆ اس سے زیادہ Ú©ÛŒ ضرورت ہو تی تو یقینا خدا وند عالم اس سے زیادہ واجب قرار دیتا اور یقینا فقیروں کا فقر ان Ú©Û’ حق Ú©Ùˆ ادا کرنے سے منع کرنے والوں Ú©Û’ سبب ہے نہ کہ وظیفہ Ú©ÛŒ وجہ سے Û” Û±

          کتاب ” وسائل الشیعہ “ میں ØŒ نماز قبول نہیں ہوگی مگر زکات Ú©ÛŒ ادائیگی Ú©Û’ بعد Ú©Û’ باب میں سولہ روایتیں نقل ہوئی ہیں Û”

          من جملہ شیخ طوسی معروف بن خر بوذ Ú©Û’ حوالہ سے امام باقر علیہ السلام سے نقل کرتے ہیں ” بیشک اللہ Ù†Û’ زکات Ú©Ùˆ نماز Ú©Û’ ساتھ ساتھ قرار دیا ہے اور فرماتا ہے : Ùˆ اقیموا الصلاة Ùˆ آتوا الزکاة “ یعنی اگر کوئی شخص نماز قائم کرے اور زکات ادا نہ کرے تو گویا اس Ù†Û’ نماز قائم ہی نہیں Ú©ÛŒ Û” Û²



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 next