اسلام کے فقہی مذاہب ، مشکلات فقر کے مقابل

محمد اسماعیل توسلی


۲۔شیخ مفید ، مقنعہ ، ص / ۲۸ ، شیخ طوسی النہایة ، ص / ۱۱۴ و ۱۱۵ ، محقق حلی شرائع الاسلام ، ص / ۳۵۷ و ۳۵۸ ، نجفی ، جواہر الکلام ، ج / ۱۵ ص/ ۶۹ ، طباطبائی یزدی ، العروة الوثقیٰ ، ج / ۲ ص/ ۲۸۸ و امام خمینی ، تحریر الوسیلہ ، ج / ۱ ص/ ۳۰۶

۳۔ ابن رشد ، ہمان ، ص / ۲۵۱ ، یوسف قرضاوی ، ہمان ، ص / ۳ ۲۲،محمد جواد مغنیہ،ہمان ، ص / ۱۶۹۔

۴۔محی الدین نووی ، ہمان ، ج / ۵ ص / ۳۳۹

 Ù‚ائل نہیں ہیں۔ قرضاوی تمام مذاہب Ú©Û’ نظریوں Ú©Ùˆ بیان کرنے Ú©Û’ بعد کہتے ہیں شہد مال ہے اور اس Ú©Û’ ذریعہ تجارت Ú©ÛŒ جاتی ہے لہٰذا اس میں زکات واجب ہے Û”Û±

          سوم : نقدی ثروت

          سونے چاندی کا سکہ اگر حد نصاب تک پہنچ جائے اور ایک سال تک باقی رہ جائے تو تمام مذاہب Ú©Û’ نزدیک اس میں زکات واجب ہے ØŒ Ú†ÙˆÚº کہ اہل سنت Ú©Û’ چارو مذاہب سکہ ہونا شرط نہیں سمجھتے لہٰذا وہ سونے چاندی Ú©Û’  بسکٹ اور ظروف میں بھی زکات Ú©Ùˆ واجب سمجھتے ہیں لیکن زیور وغیرہ میں صرف حنفی زکات Ú©Ùˆ واجب جانتے ہیں Ùˆ مالکی ØŒ شافعی اور حنبلی واجب نہیں جانتے Û” Û²

          فقہائے امامیہ Ú†ÙˆÚº کہ سونے چاندی میں زکات Ú©Û’ واجب ہونے میں سکہ رائج الوقت Ú©Ùˆ شرط سمجھتے ہیں لہٰذا سونے چاندی Ú©Û’  بسکٹ ØŒ ظروف اور زیور وغیرہ میں زکات Ú©Û’ وجوب Ú©Û’ قائل نہیں ہیں Û” Û³

          کاغذی پیسہ ( نوٹ ) اور دوسرے پیسے

          اہل سنت Ú©Û’ چارو مذاہب Ú©Û’ اکثر فقہا رائج روپئے اور پیسے میں زکات Ú©Û’ وجوب Ú©Û’ قائل ہیں اس لئے کہ ان Ú©ÛŒ نظر میں روپیہ اور نوٹ Ù†Û’ معاملات میں سونے چاندی Ú©ÛŒ جگہ Ù„Û’ Ù„ÛŒ ہے ØŒ شافعی Ú©ÛŒ نگاہ میں نوٹ اور روپئے Ú©Û’ ذریعہ معاملہ کرنا گویا بینک پر حوالہ ( Order) ہے اس حوالہ Ú©ÛŒ قیمت Ú©Û’ اعتبار سے انسان اس ورق کا مالک بن جاتا ہے جو بینک Ú©Û’ ذمہ قرض ہے اور بینک مدیون ہے اور جب بھی ان اوصاف Ú©Û’ ساتھ مدیون ہوگا تو اس قرض Ú©ÛŒ زکات فورا ًاور حالا واجب ہے Û”

          حنفی فقہا کہتے ہیں کہ کاغذی روپئے قوی قرض Ú©ÛŒ مانند ہےں اور انھیں فورا چاندی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے پس اس Ú©ÛŒ زکات بھی فورا واجب ہے ØŒ مالکی فقہا کہتے ہر چند کاغذی روپئے قرض Ú©ÛŒ سند ہے مگر Ú†ÙˆÚº کہ اسے فورا چاندی میں تبدیل لیا جا سکتا ہے اور معاملات میں اس Ù†Û’ سونے Ú©ÛŒ جگہ Ù„Û’ Ù„ÛŒ ہے لہٰذا شرائط Ú©Û’ ہوتے ہوئے اس میں زکات واجب ہے Û”



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 next