اسلام کے فقہی مذاہب ، مشکلات فقر کے مقابل

محمد اسماعیل توسلی


          لیکن امامیہ Ú©Û’ نظریہ Ú©Û’ مطابق زکات صرف غلات اربعہ ØŒ گیہوں ØŒ جو ØŒ خرما اور کشمش میں حد نصاب تک پہنچنے Ú©Û’ بعد واجب ہے اس Ú©Û’ علاوہ میں واجب نہیں ہے ØŒ ہاں مستحب ہے Û” Û²

          دوم : Û” حیوانات

          انعام ثلاثہ

          مالکی مذہب Ú©Û’ علاوہ دیگر تمام مذاہب اس امر پر متفق ہیں کہ سائمہ ( چرنے والے جانور ) اور نصاب Ú©ÛŒ شرط Ú©Û’ ساتھ تین قسم Ú©Û’ حیوانات میں زکات واجب ہے وہ یہ ہیں ( اونٹ ØŒ گائے ( بھینس بھی شامل ہے ) پھیڑ ( بکری بھی شامل ہے ) مگر مالکی مذہب میں سائمہ ( چرنے ) Ú©ÛŒ شرط نہیں ہے ØŒ اس نظریہ Ú©Û’ مطابق زکات ان تین قسموں میں واجب ہے چاہے سائمہ ہوں یا غیر سائمہ Û”

          سبھی مذاہب اس بات پر متفق القول ہیں کہ گھوڑا ØŒ خچر اور گدھے میں زکات واجب نہیں ہے ØŒ مگر یہ کہ مال التجارة ( تجارت Ú©Û’ مال ) کا جزو قرار پائیں Û” Û³ ØŒ مگر حنفی مذہب Ú¯Ú¾ÙˆÚ‘Û’ اور Ú¯Ú¾ÙˆÚ‘ÛŒ میں دو شرط Ú©Û’ ساتھ زکات واجب جانتے ہیں شرط اول سائمہ ہو ( چرنے والے ) شرط دوم نسل بڑھانے Ú©Û’ لئے گلہ Ú©ÛŒ دیکھ بھال Ú©ÛŒ

 Ø¬Ø§ رہی ہو Û” Û´

          شہد اور حیوانی محصولات Ú©ÛŒ زکات

          حنفی اور حنبلی مذاہب میں شہد میں Û±Û° فیصد زکات واجب ہے ØŒ مالکی اور شافعی مذہب شہد میں زکات Ú©Û’

----------------------------------------------

۱۔ عبد الرحمن جزیری ہمان ، ص /۶ ۶۱ و ۶۱۹ ، یوسف قرضاوی ، ہمان ، ص / ۳۴۱ و ۴ ۳۵ ، ابن رشد ، ہمان ، ص / ۲۵۳ و محمد جواد مغنیہ ، الفقہ علی المذاہب الخمسہ ، ( بیروت داالجواد ، ۱۴۰۴ ء ھ / ۱۹۸۴ ء ء ) ص / ۱۷۳ ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 next