اسلام کے فقہی مذاہب ، مشکلات فقر کے مقابل

محمد اسماعیل توسلی


          زکات کا نماز (جو کہ ستون دین ہے ) Ú©Û’ ساتھ ہونا اس نظم Ùˆ ضبط Ú©ÛŒ بنیاد ہے جس پر سماجی زندگی استوار ہے ØŒ اس حد تک کہ گزشتہ انبیاء Ú©Û’ Ø­Ú©Ù… کا جو ہر ہے جیسا کہ قرآن مجید Ù†Û’ خود انبیاء جیسے جناب ابراہیم ØŒ اسحاق ØŒ یعقوب اور اسماعیل علیہم السلام Ú©ÛŒ زبان سے اس امر Ú©Ùˆ اس طرح بیان کیا ہے Û”

< و جعلنا ھم ائمة یھدون بامرنا و اوحینا الیھم فعل الخیرات و اقام الصلاة و ایتاء الزکاة و کانوا لنا عابدین >

اور ہم نے سب کو پیشوا قرار دیا جو ہمارے حکم سے ہدایت کرتے ہیں اور ان کی طرف کار خیر کرنے نماز قائم کرنے اور زکات ادا کرنے کی وحی کی اور یہ سب کے سب ہمارے عبادت گزار بندے تھے۔( سورہ انبیاء /۷۳)

< واذکر فی الکتاب اسماعیل انہ کان صادق الوعد و کان رسولا نبیا Rو کان یامر اھلہ بالصلاة و الزکاة و کان عند ربہ مرضیا >

اور اپنی کتاب میں اسماعیل کا تذکرہ کرو کہ وہ وعدہ کے سچے اور ہمارے بھیجے ہوئے پیغمبر تھے ۔ اور وہ اپنے گھر والوں کو نماز اور زکات کا حکم دیتے تھے اور اپنے پرور دگار کے نزدیک پسندیدہ تھے ۔ ( سورہ مریم / ۵۴ و۵۵ )

          اسی طرح جناب عیسیٰ (علیهم السلام) گہوارہ میں فرماتے ہیں:

< قال انی عبد اللہ آتانی الکتاب و جعلنی نبیا R و جعلنی مبارکا این ما کنت و اوصانی بالصلاة و الزکاة ما دمت حیا >

----------------------------------------------

۱۔ معجم المفہرس لالفاظ القرآن الکریم ، محمد فواد عبد الباقی ( تہران ، انتشارات اسلامی ۔ ۱۳۷۳ء ش

کہا میں اللہ کا بندہ ہون اس نے مجھے کتاب دی ہے اور مجھے نبی بنا یا ہے اور جہاں بھی رہوں با برکت قرار دیا ہے اور جب تک زندہ رہوں نماز اور زکات کی وصیت کی ہے ۔ (سورہ مریم / ۳۰ و ۳۱ )



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 next