غدیر اور اسلامی وحدت



خداوندعالم نے پیغمبر اسلام(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کو مسلمانوں کے لئے بہترین نمونہ قرار دیتے ھوئے فرمایا:

<لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِی رَسُولِ اللهِ اٴُسْوَةٌ حَسَنَةٌ >[55]

”مسلمانو! بے شک تمھارے لئے رسول کی زندگی میں بہترین نمونہٴ عمل ھے۔“

معلوم ھونا چاہئے کہ پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کی وفات کے بعد ایسے مواقع پیش آئے جو آنحضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کی زندگی میں کبھی بھی پیش نھیں آئے تھے، تاکہ آنحضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کو ان موقع و محل پر نمونہ قرار دیا جاسکتا، جن میں سے امام حسین علیہ السلام کے زمانہ میں پیش آنے والا واقعہ ھے، کہ اسلام کے نام پر لیکن اسلام کا مخالف یزید اسلامی ممالک کا حاکم بن گیا، اس موقع پر قیامت تک کے لئے انسانی معاشرہ کے لئے بہترین نمونہ پیش کرنے والے حضرت امام حسین علیہ السلام ھیں، جو شیعی معاشرہ اور پیروان اھل بیت (علیھم السلام) کے واسطے نمونہ عمل ھیں، جبکہ اھل سنت کے پاس ایسا کوئی نمونہ عمل نھیں ھے۔

پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کی وفات کے بعد امامت و خلافت کی بحث اگرچہ ایک لحاظ سے تاریخی بحث ھے، لیکن یھی صدر اسلام کی تاریخ ھے جو انسان کی قسمت سنوارتی ھے، آنحضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کی وفات کے بعد امامت کی بحث در حقیقت اس موضوع کی بحث ھے کہ امام میں امامت کرنے کی صلاحیت اور قابلیت ھونا چاہئے اور امام کو خداوندعالم کی طرف سے منسوب ھونا چاہئے، یہ بحث کرنا کہ پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کے بعد امام کون تھا؟ در حقیقت اس بات سے بحث ھے کہ اسلامی معاشرہ بلکہ تمام بشریت کے لئے قیامت تک کون نمونہ قرار پائے؟ کیا علی علیہ السلام کی طرح کوئی نمونہ قرار پائیجس میں تمام بہترین صفات جمع ھیں اور جو شجاعت، عدالت، سخاوت، عبادت، زہد و تقویٰ، انکساری اور دیگر صفات میں بے نظیر ھو، یا بعض وہ لوگ جو جنگ و شجاعت میں کوئی مقام نہ رکھتے تھے؟ امت اسلامیہ صدر اسلام کے بزرگوں میں ایسے کامل اور جامع نمونوں کی محتاج ھے، جو روز قیامت تک ان کے لئے باعث تحریک ھو، اور لوگ ان کے حالات، فضائل اور کمالات پڑھنے کے بعد ان کو نمونہ قرار دیں اور حق و حقیقت سے نزدیک ھوں۔

کیا ایسا نھیں ھے کہ ”مھاتما گاندھی“ ھندوستان میں انگریزوں کے خلاف اعلان جنگ میں نمونہ اور آئیڈل قرار پائے؟ کیا بچوں کی کتابوں میں ”فدا کار دیھاتی“ کو ایثار و فدارکاری کا نمونہ بیان نھیں کیا جاتا، تاکہ بچے شروع سے ھی اپنے ذھنوں میں اس نوجوان کی تصویر کشی کے ذریعہ ایثار و فداکاربن کر نکلیں۔ تو پھر امت اسلامیہ کیوں سوئی ھوئی ھے، جبکہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں نے ان کے شھروں اور ملکوں پر قبضہ کرلیا، ان پر غلبہ حاصل کئے ھوئے ھے اور وہ ان کے دین اور مال و دولت کو غارت کررھے ھیں؟ کیا خداوندعالم قرآن مجید میں ارشاد نھیں فرماتا ھے:

<وَلَنْ یَجْعَلَ اللهُ لِلْکَافِرِینَ عَلَی الْمُؤْمِنِینَ سَبِیلًا >[56]

”اور خداوندعالم، کفار کے لئے صاحبان ایمان کے خلاف کوئی راہ نھیں دے سکتا۔“

کیا پیغمبر اسلام(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے نھیں فرمایا ھے:

”الإسلام یَعلو و لا یعلی علیہ“[57]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next