غدیر اور اسلامی وحدت



نیز ارشاد ھوتا ھے:

< یَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوہُہُمْ فِی النَّارِ یَقُولُونَ یَالَیْتَنَا اٴَطَعْنَا اللهَ وَاٴَطَعْنَا الرَّسُول(علیہ الرحمہ)وَقَالُوا رَبَّنَا إِنَّا اٴَطَعْنَا سَادَتَنَا وَکُبَرَائَنَا فَاٴَضَلُّونَا السَّبِیلَا۔ رَبَّنَا آتِہِمْ ضِعْفَیْنِ مِنْ الْعَذَابِ وَالْعَنْہُمْ لَعْنًا کَبِیرًا>[60]

”جس دن ان Ú©Û’ چھرے جھنم Ú©ÛŒ طرف موڑ دیئے جائیں Ú¯Û’ اور یہ کھیں Ú¯Û’ کہ اے کاش Ú¾Ù… Ù†Û’ اللہ اور رسول Ú©ÛŒ اطاعت Ú©ÛŒ ھوتی۔ اور کھیں Ú¯Û’ کہ Ú¾Ù… Ù†Û’ اپنے سرداروں اور بزرگوں Ú©ÛŒ اطاعت Ú©ÛŒ تو انھوں Ù†Û’ راستہ سے بہکادیا۔ پروردگار !  اب ان پر دھرا عذاب نازل کراور ان پر بہت بڑی لعنت کر۔“

پیغمبر اسلام(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے فرمایا:

”ایسی امت نہ بنو جو یہ کھے کہ اگر لوگوں نے نیک کام کئے تو ھم بھی کریں گے، اور اگر لوگوں نے ظلم کیا تو ھم بھی ظلم کریں گے، لہٰذا تم اپنے آپ کو تیار کرلو کہ اگر لوگوں نے نیک کام کئے تو تم بھی ایسے ھی نیک کام کرو، اور اگر انھوں نے برے کام کئے تو تم برے کام نہ انجام دو۔“[61]

Û·Û”  فرقہ ناجیہ کونسا فرقہ Ú¾Û’ØŸ

حضرت رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے فرمایا:

”افترقت الیھود علی إحدی و سبعین فرقة، فواحدة فی الجنة، و سبعون فی النار۔ و افترقت النصاری علی ثنتین و سبعین فرقة، فإحدی و سبعون فی النار، و واحدةفی الجنة۔ و الذی نفس محمد بیدہ لتفترقنّ اٴمّتی علی ثلاث و سبعین فرقة، واحدة فی الجنة و ثنتان و سبعون فی النار“[62]

”یھودی ۷۱ فرقوں میں بٹ گئے، جن میں سے صرف ایک فرقہ ناجیہ (یعنی نجات پانے والا) ھے اور ۷۰ فرقے آتش جھنم میں جائیں گے، اسی طرح نصاریٰ بھی ۷۲ فرقوں میں تقسیم ھوگئے، جن میں سے ۷۱ فرقے جھنم میں اور ایک فرقہ جنت میں جائے گا، قسم اس پروردگار کی جس کےقبضہ قدرت میں محمد کی جان ھے، میری امت بھی ۷۳ فرقوں میں تقسیم ھوجائے گی، جن میں سے ایک فرقہ جنت میں جائے گا اور ۷۲ فرقے آتش جھنم میں جلیں گے۔“

قارئین کرام!  Ú¾Ù… اس بات Ú©Ùˆ جانتے ھیں کہ سب سے بڑا اختلاف امامت Ú©Û’ مسئلہ میں Ú¾Û’ØŒ اور اسی مسئلہ Ú©ÛŒ وجہ سے اسلامی معاشرہ میں مختلف فرقے بن گئے، لہٰذا فرقہ ناجیہ Ú©Ùˆ پانے Ú©Û’ لئے اسلامی معاشرہ Ú©ÛŒ امامت Ùˆ رھبری Ú©Û’ سلسلہ میں بحث کرنا ضروری Ú¾Û’ Û”



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next